ممبئی پولیس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے بدھ کو باندرہ کے علاقے میں اپنی رہائشی عمارت کے چھٹے فلور سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر آف پولیس کرائم برانچ راج تلک نے بتایا کہ ’62 سالہ انیل مہتا کی لاش ملی ہے، وہ چھٹی منزل پر رہائش پذیر تھے۔ ہم مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ہماری ٹیم یہاں موجود ہے۔ ہم تمام زاویوں سے تفصیل سے تفتیش کر رہے ہیں۔ فرانزک ٹیمیں بھی موجود ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے، ہم ہر چیز کی تفصیل سے تفتیش کر رہے ہیں، ابتدائی طور پر یہ خودکشی لگتی ہے، ہم مزید تفتیش کر رہے ہیں۔‘
اے این آئی کے مطابق ممبئی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ان کی رہائشی عمارت کو سیل کر دیا ہے، تاہم ابھی تک ان کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والد کی موت کا اعلان کرتے ہوئے اس مشکل میں اپنے خاندان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی۔
انڈین میڈیا کے مطابق ملائکہ کے والدین کی طلاق اس وقت ہوئی جب وہ 11 سال کی تھیں، جس کے بعد وہ اپنی والدہ اور بہن امریتا اروڑا کے ساتھ چیمبور چلی گئیں۔
ملائکہ اروڑا بالی وڈ اداکار سلمان خان کی سابقہ بھابی اور ارباز خان کی اہلیہ رہ چکی ہیں۔ ان کی ارباز خان سے شادی 19 سال تک رہی اور 2017 میں ان کی راہیں جدا ہو گئیں۔