ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 کے اپنے چوتھے میچ میں پاکستان نے جمعرات کو میزبان ملک چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
عماد شکیل بٹ کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہر کیا اور چین کو پوری طرح بے بس کیے رکھا۔ پاکستان کے ندیم احمد اور حنان شاہد میچ کے سٹار رہے جنہوں نے دو دو گول کر کے پاکستان کو یک طرفہ فتح سے ہمکنار کیا۔ پاکستان کی جانب سے پانچواں گول عبدالرحمن نے کیا جب کہ چین کی جانب سے واحد گول گاو جیشینگ کی جانب سے کیا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس فتح کے بعد پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔
پاکستان آخری رابن راؤنڈ میں ہفتے کو اپنے روایتی حریف انڈیا سے ٹکرائے گا جو پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے جس نے اس مقابلے کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔
بدھ کو پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی جیت درج کرائی تھی کیوں کہ پاکستان کے ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے خلاف پہلے دو میچ برابری پر ختم ہوئے تھے۔
انڈیا ناقابل تسخیر
ادھر جمعرات کو انڈیا نے جنوبی کوریا شکست دے کر پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل تسخیر رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔
انڈیا نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی اور اس طرح سیمی فائنل میں بھی اپنی جگہ یقینی بنائی۔
انڈیا پہلے ہاف میں حاوی رہا جب اریجیت سنگھ کے گول نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور کپتان ہرمن پریت سنگھ کے 200ویں گول کے ساتھ یہ برتری دوگنا ہو گئی۔ تاہم جنوبی کوریا نے دوسرے کوارٹر میں واپسی کی اور پنالٹی کارنر کے ذریعے ایک گول کیا۔ اس کے بعد ہرمن پریت نے تیسرے کوارٹر میں اپنا دوسرا گول کرکے انڈیا کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔
انڈیا نے گذشتہ روز ملائیشیا کو 8-1 سے ہرا ہرایا تھا جو پہلے ہی جاپان کو 5-1 اور چین نے 3-0 سے شکست دے چکا تھا۔