ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان، جنوبی کوریا کا میچ بھی برابر

جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے میچ میں دونوں گول حنان شاہد نے کیے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کوریا کے سونگیان نے آخری آٹھ سیکنڈز میں گول کرکے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔

سات اگست 2023 کو چنئی کے میئر رادھا کرشنن ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان اور چین کے درمیان ایشین چیمپئنز ٹرافی 2023 ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی گول کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ  دو دو گول سے برابر ہو گیا۔

پیر کو چین کے شہر ہولینبیور میں میں دوسرے کوارٹر کے آغاز میں جنوبی کوریا کی جانب سے جنگوان نے گول سکور کرکے کورین ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی۔ میچ کے آخری کوارٹر کے آخری لمحات میں حنان شاہد نے لگاتار دو فیلڈ گول سکور کرکے پاکستان کو سبقت دلا دی۔

جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے میچ میں دونوں گول حنان شاہد نے کیے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کوریا کے سونگیان نے آخری آٹھ سیکنڈز میں گول کرکے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔ ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کا دوسرا میچ تھا۔ گذشتہ روز ملایئشیا کے ساتھ ہونے والا پاکستان کا پہلا میچ بھی دو دو گول سے برابر ہو گیا۔

پاکستان اب تک چیمپئنز ٹرافی میں کوئی فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

گرین شرٹس ایونٹ کے تیسرے میچ میں 11 ستمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ چوتھا میچ 12 ستمبر کو جاپان کے خلاف اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان پول کا اپنا آخری میچ 14 ستمبر 2024 کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

مینز ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 2024 کے سیمی فائنل 16 ستمبر اور فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

نو ستمبر کو چین اور ملائیشیا کے درمیان میچ ہو گا۔ ملائیشیا اور انڈیا کے درمیان 11 ستمبر کو میچ کھیلا جائے گا۔ اسی روز چین، کوریا کے خلاف کھیلے گا۔ ملائیشیا اور کوریا کی ٹیمیں 14 ستمبر کو کھیلیں گی۔

ٹورنامنٹ میں انڈیا کی ٹیم اب تک سب سے زیادہ آٹھ گول کر چکی ہے۔ کوریا نے سات، جاپان نے چھ، پاکستان نے چار، ملائیشیا نے دو گول کیے۔ چین کی ٹیم نے کوئی گول نہیں کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل