افغانستان نے بدھ کو شارجہ میں تین ایک روزہ میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی ہے۔
یہ افغانستان کی ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی جیت ہے۔
شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں افغان بولروں کی عمدہ بولنگ کی بدولت جنوبی افریقی بلے باز ایک بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 34ویں اوور میں پوری ٹیم صرف 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
جواب میں افغانستان نے 107 رنز کا ہدف 26 اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب 34 اور عظمت اللہ عمرزئی 25 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلاوائی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 36 کے مجموعی سکور پر اس کی سات وکٹیں گر چکی تھیں۔
اس موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ شاید مہمان ٹیم 50 کے ہندسے کو بھی عبور نہ کر پائے، لیکن ایسے میں نوجوان ویان ملڈر نے شاندار اننگز کھیلی اور 84 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعی سکور کو 106 تک پہنچا دیا۔
افغانستان کے لیے فضل حق فاروقی نے چار، نوجوان اللہ محمد غضنفر نے تین اور راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔