سکواش کو صحت مند سرگرمی کے طور پر شروع کیا تھا: احسن ایاز

انڈپینڈنٹ اردو کو امریکہ سے دیے گئے آن لائن انٹرویو میں سکواش کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی احسن ایاز نے کہا: ’میں جو کام بھی کرتا ہوں، میں اسے سو فیصد دیتا ہوں۔‘

پاکستان کے سکواش میں ابھرتے ہوئے کھلاڑی اور سابق ورلڈ جونیئر ٹیم چیمپیئن احسن ایاز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کھیل کو پیشے کے طور پر نہیں بلکہ ایک صحت مند سرگرمی کے طور پر شروع کیا اور پھر اسی کے ہو کر رہ گئے۔

23 سالہ احسن ایاز ایک پروفیشنل سکواش کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان کے لیے آٹھ سال بعد 2016 میں ورلڈ جونیئر ٹیم چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

انڈپینڈنٹ اردو کو امریکہ سے دیے گئے آن لائن انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں جو کام بھی کرتا ہوں، میں اسے سو فیصد دیتا ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد گھر لائی گئی ٹرافی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ دیکھتے تھے کہ ان کے والد ہر روز اٹھ کر اسے صاف کرتے تھے۔ ’وہ روزانہ دفتر جانے سے پہلے اسے دو منٹ دیکھتے تھے۔ اس کے بعد سے ان کی میرے لیے سپورٹ آج ختم نہیں ہوئی۔‘

پی ایس اے رینکنگ کی عالمی رینکنگ میں 87 ویں نمبر پر رہنے والے احسن اپنے پورے جونیئر کیریئر کے دوران نیشنل جونیئر چیمپیئن رہے اور 2018 میں بین الاقوامی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے نمبر ایک بن گئے۔

احسن نے 30 سے زائد ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف عمر کے گروپوں میں بہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں۔

احسن ایاز نے حالیہ مہینوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کئی اہم سکواش ٹورنامنٹس میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

مختلف اداروں کا سفیر ہونے کے ناطے احسن ہیپاٹائٹس کے خلاف مہم چلا رہے ہیں تاکہ اس بیماری کی روک تھام کے لیے آگاہی پھیلائی جا سکے۔

انہوں نے بتایا: ’میں اس مقصد کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہوں کیونکہ میری والدہ دسمبر 2017 میں ہیپاٹائٹس کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ میری والدہ میری بہترین دوست اور زندگی کے لیے ترغیب تھیں۔‘

احسن ایاز نے سپورٹس فاؤنڈیشن اے اے ایس کا بھی آغاز کر رکھا ہے تاکہ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت افراد کی مدد کی جا سکے۔

اس انٹرویو میں انہوں نے اپنی پڑھائی میں کامیابیوں، سکواش کے آئیڈیل اور جہانگیر خان اور جان شیر خان کے بعد سکواش کے حالات پر اپنی آرا سے آگاہ کیا۔ 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل