’چلانے میں گدھا گاڑی سے بھی بدتر ہے:‘ سوزوکی بولان بننا بند

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی سوزوکی نے مہران کار کے بعد اب بولان وین کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی سوزوکی نے مہران کار کے بعد اب بولان وین کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بولان گاڑی کو پاکستان میں ’کیری ڈبہ‘ بھی کہا جاتا ہے اور یہ زیادہ تر کیری ڈبے کا یا ہائی روف کے نام سے مشہور ہے۔

پاکستان میں گاڑیوں سے متعلق خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق بولان نے اپنا آخری چیسس نمبر جاری کر دیا ہے جس کے بعد سوزوکی پاکستان اس ماڈل کی گاڑیاں بنانا بند کر دی گے۔

سوزوکی بولان پر اپنے ماڈل اور شکل کی وجہ سے کافی تنقید بھی کی جاتی ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں کئی سال تک بولان چلانے والے ایک ڈرائیور ظہور نقوی کہتے ہیں کہ ’اس گاڑی کو چلانا گدھا گاڑی چلانے سے بھی بدتر ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا ہے کہ ’اس گاڑی میں ڈرائیور کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ سردیوں میں اس کی ونڈ سکرین پر بھاپ جمع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے شیشے کھولنے پڑتے ہیں۔

’اس کے علاوہ اس کی سیٹ بھی آگے پیچھے نہیں ہو سکتی ہے جس وجہ سے ڈرائیور کو مشکل ہوتی ہے۔‘

بولان کہ جگہ کون سی گاڑی لے گی؟

یہ سوال کہ بولان گاڑی کی جگہ اب کون سی گاڑی لے گی، اس کا جواب بھی سامنے آ چکا ہے اور سوزوکی نے ہی اس کا جواب سوزوکی ایوری کی شکل میں متعارف کروا دیا ہے۔

سوزوکی ایوری ماڈل اور شکل کے لحاظ سے کافی تبدیل شدہ ہے اور اس میں مسافروں کے بیٹھنے کے لیے زیادہ جگہ کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا