اقوام متحدہ: نتن یاہو کی تقریر پر پاکستان سمیت کئی ممالک کا واک آؤٹ

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعے کو اسرائیلی وزیراعظم کے تقریر کے لیے آنے پر پاکستان سمیت کئی ممالک کے وفود کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعے کو اسرائیلی وزیراعظم کے تقریر کے لیے آنے پر پاکستان سمیت کئی ممالک کے وفود کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے تقریر کے لیے آنے پر جنرل اسمبلی کے ہال میں شور و غل ہونے پر اجلاس کی صدارت کرنے والے اقوام متحدہ کے عہدیدار بار بار ’آرڈر آرڈر‘ کے الفاظ دہراتے رہے تاکہ کارروائی کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

سوشل میڈیا اور نیوز ایجنسیز کی ویڈیوز میں اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران جنرل اسمبلی کا ہال تقریباً خالی دکھائی دیتا رہا اور آگے کی نشستیں خالی رہیں۔ بائیکاٹ کرنے والے ممالک میں فلسطین، پاکستان اور ترکی سمیت دیگر ممالک کے وفود بھی شامل تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ آنے والے افراد جو مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے تقریر کے دوران ان کی حمایت میں نعرے لگاتے رہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر سے قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کے خطاب کیا تھا تاہم ان کی تقریر کے فوراً بعد جب اسرائیلی وزیراعظم تقریر کرنے پوڈیم پر آئے تو پاکستان سمیت کئی ممالک کے وفود کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کر گئے۔

نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے کے معاملے پر اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نائب مندوب ماجد بامیا نے لکھا کہ ’ہمیں جنگی جرائم کے مجرم نیتن یاہو کی تقریر سننے میں کوئی دلچسپی نہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا