آئیفا ایوارڈز 2024: شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی نے میدان مار لیا

ایوارڈ لینے کے بعد اپنی تقریر میں شاہ رخ خان نے کہا: ’میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں واپس آنا اچھا لگا، مجھے ایوارڈز پسند ہیں۔‘

شاہ رخ نے’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا (آئیفا/ انسٹاگرام)

بالی وڈ کے ’کنگ خان‘ نے طویل عرصے سے لائم لائٹ سے غائب رہنے کے بعد بالآخر ہفتے کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

ابوظبی میں ہفتے کو ہونے والے اس ایوارڈ شو میں 58 سالہ شاہ رخ خان کو ان کی ایکشن تھرلر فلم ’جوان‘ پر ایوارڈ دیا گیا۔

ایوارڈ لینے کے بعد اپنی تقریر میں شاہ رخ خان نے کہا: ’میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں واپس آنا اچھا لگا، مجھے ایوارڈز پسند ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس سال ناظرین کے لیے خوشی ہوئی ہے کیونکہ میں نے طویل عرصے کے بعد (دوبارہ) کام کیا۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by IIFA Awards (@iifa)

آئیفا کی میزبانی کرنے کے بارے میں شاہ رخ خان نے کہا: ’آئیفا انڈین سنیما کا ایک جشن ہے جس کی گونج پوری دنیا میں  ہوتی ہے اور سالوں سے اس کے سفر کا حصہ بننا میرے لیے حیرت انگیز رہا ہے۔‘

ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان نے اس ایوارڈ شو میں میزبانی کی اور دیگر پرفارمنس بھی دیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اینیمل‘ فلم نے انیل کپور کے لیے بہترین معاون اداکار سمیت چھ ایوارڈز حاصل کیے۔

رانی مکھرجی نے ’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘ کے لیے بہترین اداکارہ اور ودھو ونود چوپڑا کو ’12ویں فیل‘ کے لیے بہترین ہدایت کار قرار دیا گیا۔

اداکار وکی کوشل نے ایوارڈز میں کامیڈی اور  ڈانس نمبرز کے ساتھ سب کے دل جیت لیے۔

شاہد کپور موٹرسائیکل پر سوار ہو کر سٹیج تک پہنچے اور شاہ رخ خان کے نمودار ہونے کے بعد سٹیج پر آتش بازی سے  سپر سٹار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

گذشتہ سال جوان اور پٹھان کی ریلیز سے پہلے شاہ رخ خان نے پانچ سال تک کسی فلم میں نظر نہیں آئے تھے۔

تمل اور دیگر جنونی انڈیا کی فلموں کی مقبولیت میں اضافہ سے بالی وڈ کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے جب کہ انڈین سنیما کو نیٹ فلکس اور دیگر سٹریمنگ سروسز میں اضافے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

انڈین فرم ’ ایلارا کیپٹل ‘ کے تخمینے کے مطابق کہ بالی وڈ باکس آفس کی آمدنی 2024 کی پہلی ششماہی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد تک کم رہی۔

آئیفا 2024  کا میلہ 27 سے 29 ستمبر تک تین دن جاری رہا۔ ابوظہبی اس ایونٹ کے مسلسل تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کر رہا تھا جو 2000 میں شروع ہوا تھا اور صرف ایک بار انڈیا میں منعقد ہوا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم