پاکستان میں لایوسیل (Lyocell) کی پیداوار میں اضافے کی کوشش

لایوسیل، جو کہ قدرتی اور بائیوڈیگریڈیبل فائبر ہے اور ماحول دوست طریقے سے حاصل کردہ لکڑی کے گودے سے تیار کیا جاتا ہے، جس سے اعلیٰ معیار کے ٹیکسٹائل اور ذاتی حفظان صحت کے میٹیریل تیار کیے جاتے ہیں۔

عالمی سطح پر ماحول دوست ٹیکسٹائلز کی مانگ میں اضافے کے سبب سیٹیری کی لایوسیل پر خصوصی توجہ ہے (سیٹیری ویب سائٹ)

ہاتھ سے تیار کردہ خصوصی سیلولوسک فائبر (ایم ایم سی ایف) بنانے والی معروف عالمی کمپنی سیٹیری پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی لایوسیل (Lyocell) مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دینے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

لایوسیل، جو کہ قدرتی اور بائیوڈیگریڈیبل فائبر ہے اور ماحول دوست طریقے سے حاصل کردہ لکڑی کے گودے سے تیار کیا جاتا ہے، جس سے اعلیٰ معیار کے ٹیکسٹائل اور ذاتی حفظان صحت کے میٹیریل تیار کیے جاتے ہیں۔

عالمی سطح پر ماحول دوست ٹیکسٹائلز کی مانگ میں اضافے کے سبب سیٹیری کی لایوسیل پر خصوصی توجہ ہے۔ سیٹیری کے ڈاؤن سٹریم بزنس ڈیولپمنٹ منیجر، لوئس سائی سونگ ینگ کا کہنا ہے کہ ’ہم دنیا بھر میں ماحول دوست انسانی ساختہ سیلولوسک فائبر، بالخصوص لایوسیل کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ دیکھ رہے ہیں۔‘

2030 تک لایوسیل کی موجودہ پیداوار نو سے بڑھ کر 32 لاکھ ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیٹیری پاکستان میں اپنی جگہ کو مزید مستحکم اور مقامی مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے  اپنے جدید اور ماحول دوست اصولوں پرعمل کرتے ہوئے اس طلب کو پورا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

سیٹیری نے پانچ سال قبل پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا اور حال ہی میں مقامی ٹیکسٹائل مینوفیکچررز سے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کراچی میں ایک کسٹمر ایونٹ کا انعقاد کیا تھا۔

پاکستان میں موجود 50,000 ٹن لایوسیل مارکیٹ کا 30 فیصد حصہ سیٹیری کے پاس ہے۔ اس تقریب میں، سیٹیری کی قیادت نے لایوسیل کی منفرد ماحول دوست خصوصیات اور پاکستان میں اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھانے کے منصوبے پر بات کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سیٹیری کی اپنی تین لایوسیل فائبر فیکٹریوں کی بدولت مجموعی پیداواری صلاحیت 2.1 ملین ٹن سے زیادہ ہے جن کی کل پیداواری صلاحیت دو لاکھ 50 ہزار ٹن سالانہ ہے۔

کمپنی کی سیلولوسک فائبر فیکٹریاں انٹرنیشنل فوریسٹ سرٹیفکیشن سسٹم  PEFC-CoC (چین آف کسٹڈی) سے تصدیق شدہ ہیں اور یورپی یونین کی بہترین ٹیکنالوجی (EU-BAT) کے بنائے گئے اصولوں پرپورا اترتی ہیں۔

سیٹیری نے گذشتہ دنوں لاہور میں منعقد ہونے والی 7ویں بین الاقوامی سالانہ کانفرنس برائے ٹیکسٹائل اینڈ کلودنگ میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پرسیٹیری کے ڈاؤن سٹریم بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر، لوئس سائی سونگ ینگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’ایسے اہم صنعتی ایونٹس کے ذریعے، ہم مقامی صنعت کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ پاکستان میں لایوسیل مارکیٹ کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔‘

ٹیکسٹالک انٹرنیشنل کی میزبانی میں اس ایونٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ماحول دوست طریقوں سے کام کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

سیٹیری، جو اس شعبے میں ماحول دوست طریقوں سے کام کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اس ایونٹ کے ذریعے اپنی لایوسیل مصنوعات کی رونمائی کے ساتھ ساتھ مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان مسلسل تعاون اور خطے میں جدید اصولوں اور طریقوں کے مطابق کام کو مستقل بنیادوں پر ترقی دینے کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت