ایلون مسک کی والدہ پر ایکس فالوورز کو ’ووٹر فراڈ‘ پر اکسانے کا الزام

ایلون مسک کی والدہ نے مے مسک نے اپنے 11 لاکھ فالوورز کو مشورہ دیا کہ وہ جعلی نام استعمال کرتے ہوئے ایک سے زیادہ بار ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

ایلون مسک اور ان کی والدہ سپر ماڈل مے مسک، نیویارک میں دو مئی 2022 کو میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں 2022 میٹ گالا کے لیے موجود ہیں (اینجیلا ویس/ اے ایف پی)

ایلون مسک کی والدہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فالوورز کو ووٹنگ کے معاملے میں دھوکہ دینے کی ترغیب دی۔ ان کے بیٹے کی ملکیت پلیٹ فارم نے اس کی حقیقت جانچ کی۔

مے مسک نے بیٹے کی ایک پوسٹ کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کل ڈونلڈ ٹرمپ کے پنسلوینیا کے شہر بٹلر میں ہونے والے جلسے سے خطاب سے پہلے کی کی گئی پوسٹ میں لکھا: ’یہ بہت اہم ہے کہ اپنے تمام دوستوں اور اہل خانہ کو ووٹ رجسٹر کروانے کے لیے کہیں۔ ریاست جارجیا میں ووٹ درج کروانے کا آخری دن پیر ہے۔‘

لیکن ان کی والدہ نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اپنے 11 لاکھ فالوورز کو مشورہ دیا کہ وہ جعلی نام استعمال کرتے ہوئے ایک سے زیادہ بار ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ امریکہ میں یہ عمل غیر قانونی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ڈیموکریٹس نے ہمیں ایک اور راستہ دکھایا ہے۔ آپ کو ووٹ رجسٹر کروانے کی ضرورت نہیں۔ پولنگ والے دن، 10 جعلی نام رکھیں، 10 پولنگ بوتھز پر جائیں اور 10 بار ووٹ دیں۔ یہ 100 ووٹ بنتے ہیں اور یہ عمل غیر قانونی نہیں۔ شاید ہمیں نظام کی خامیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔‘

فالوورز جن میں بہت سے وکیل بھی شامل تھے، نے فوری طور پر ان پر تنقید کی۔ جلد ہی ان کی پوسٹ کے نیچے وکلا برداری کا نوٹ دکھائی دیا جس میں کہا گیا: ’حقیقت میں یہ غیر قانونی کام ہے۔‘

اس نوٹ کو ایک امریکی ضابطے سے لنک کیا گیا جس کے تحت جان بوجھ کر ایک سے زیادہ بار ووٹ دینا پورے ملک میں ممنوع ہے۔

وکلا نے مسک کو بھی آگاہ کیا کہ ان والدہ کی پوسٹ ’جرم کی ترغیب‘ ہے۔ ایک وکیل کا کہنا تھا کہ ’یہ ٹویٹ جرم کی ترغیب دی رہی ہے اور یہ خود میں مکمل طور پر ایک مجرمانہ عمل ہے۔ اگر کم از کم ایک شخص آپ کی ترغیب پر عمل کرتا ہے تو آپ پر بھی سازش کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو فوری طور پر یہ ٹویٹ واپس لینی چاہیے۔‘

ایک اور شہری حقوق کے وکیل نے کہا: ’یہ غیر قانونی عمل ہے۔ کیا آپ کے پاس کوئی قابل اعتماد ثبوت موجود ہے کہ ڈیموکریٹس اس کام میں مصروف ہیں؟‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک ریٹائرڈ وکیل نے لکھا کہ ’بلا شبہ آپ کا مشورہ مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ مجھے یقین نہیں کہ آپ نے سوچا ہو کہ آپ مذاق کر رہی ہیں لیکن اگر ایسا ہے تو یہ کوئی ہنسی کی بات نہیں۔‘

دوسرے لوگوں نے سیدھا سادہ وفاقی الیکشن کمیشن اور ایف بی آئی کو ٹیگ کیا۔

مسک نے والدہ کی پوسٹ کے بعد فالوورز سے کہا کہ ’اسے نظرانداز کر دیں۔ مے مسک کا کہنا تھا کہ ’بٹلر، پنسلوانیا میں، ہم نے ابھی سنا ہے کہ رپبلکن یہ یقینی بنائیں گے کہ کوئی غیر قانونی ووٹ نہ ڈالے۔ میری گذشتہ پوسٹ کو نظرانداز کر دیں۔‘

کل کے جلسے میں، دنیا کے امیر ترین آدمی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ اگر ٹرمپ نومبر میں نہیں جیتتے تو امریکہ میں انتخابات ختم ہو جائیں گے۔

بٹلر میں ہونے والے سابق صدر کے جلسے میں، جہاں رپبلکن امیدوار جولائی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں بال بال بچے، ایکس اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو افسر نے خبردار کیا کہ ’یہ آخری انتخاب ہوگا‘ اگر ٹرمپ نہ جیتے تو۔‘

مسک نے دعویٰ کیا کہ ’آئین کی حفاظت کے لیے ٹرمپ کا جیتنا ضروری ہے۔ امریکہ میں جمہوریت کی حفاظت کے لیے ان کا جیتنا ضروری ہے۔‘ مسک سیاسی پس منظر نہیں رکھتے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل