ٹانک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، دو اہلکار جان سے گئے

ٹانک پولیس کے عہدیدار شیرافضل نے بتایا کہ ’موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے دو اہلکار جان سے گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے۔‘

یکم فروری، 2023 کی اس تصویر میں پشاور میں پولیس اہلکار ایک سڑک پر پہرہ دے رہے ہیں (اے ایف پی)

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کی پولیس کا جمعرات کو کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ٹانک پولیس کے عہدیدار شیرافضل نے بتایا کہ ’موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے دو اہلکار جان سے گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاحال کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں لیکن ان علاقوں میں ماضی میں ہونے والے ایسے حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) قبول کرتی رہی ہے۔

تشدد کا تازہ ترین یہ واقعہ جمرود میں پولیس اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم تین افراد کی موت کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

حکومت پاکستان نے پی ٹی ایم کو خیبرپختونخوا میں ریلیاں منعقد کرنے سے روکتے ہوئے اس جماعت پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

تاہم پی ٹی ایم پاکستانی طالبان کی حمایت سے انکار کرتی ہے اور اس گروپ کی جانب سے ان کی ریلیوں پر پابندی کے خلاف مزاحمت کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان