غزہ کے 27 فلسطینی طلبہ کا پہلا گروپ قاہرہ سے پاکستان روانہ: سفارت خانہ

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 27 فلسطینی طلبہ تعلیم مکمل کرنے کے لیے پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔

 پاکستانی سفارت خانے نے کہا یہ گروپ ان 192 فلسطینی طلبہ میں شامل ہے جو جنگ متاثرہ غزہ سے میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے(پاکستانی سفارت خانہ قاہرہ)

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 27 فلسطینی طلبہ تعلیم مکمل کرنے کے لیے پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔

اتوار کو جاری بیان میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا کہ ’طب کے طلبہ کا یہ گروپ ان 192 فلسطینی طلبہ میں شامل ہیں جو جنگ متاثرہ غزہ سے میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سفارت خانے کے مطابق ان طلبہ کی پاکستان روانگی کے انتظامات الخدمت فاؤنڈیشن نے کیے ہیں۔

سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ان طلبہ کو مکمل مالی اعانت سے چلنے والے پروگراموں پر پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔‘

غزہ کے حکام کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں رہائشی عمارتوں اور ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ زیادہ تر تعلیمی ادارے بھی غیر فعال یا اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن کے تباہ ہو چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا