نوواک جوکووچ کا سعودی عرب میں ’کنگڈم سٹائل‘

جوکووچ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سعودی شہریوں کے ساتھ کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ فرانسیسی برانڈ کی منفرد جیکٹ پہنے درعیہ کے تاریخی پس منظر میں نظر آ رہے ہیں۔

نوواک جوکووچ نے رواں ہفتے کے آخر میں سعودی دارالحکومت میں سکس کنگز سلیم سے وقفہ لے کر درعیہ میں کچھ تصاویر کھینچیں (انسٹاگرام، جوکووچ)

ٹینس کے مشہور کھلاڑی نوواک جوکووچ نے رواں ہفتے کے آخر میں سعودی دارالحکومت میں منعقدہ سکس کنگز سلیم کے دوران مقابلے سے وقفہ لے کر درعیہ کے علاقے میں میں کچھ یادگار تصاویر لیں۔

عرب نیوز کے مطابق جوکووچ جو طویل عرصے سے فرانسیسی فیش برانڈ لاکوسٹ کے ساتھ معاون اور سفیر کے طور پر منسلک ہیں، نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سعودی شہریوں کے ساتھ کچھ تصاویر پوسٹ کیں جبکہ بعض تصویروں میں وہ اکیلے ہیں۔ ان تصویروں میں وہ فرانسیسی برانڈ کی منفرد جیکٹ پہنے درعیہ کے تاریخی پس منظر میں نظر آ رہے ہیں۔ ان تصویروں کے نیچے ’کنگ ڈم سٹائل‘ کے الفاظ درج ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Novak Djokovic (@djokernole)

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکى آل الشیخ نے اتوار کو اپنی اور جوکووچ کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ساتھ اس ایونٹ میں حصہ لینے والے دیگر پانچ کھلاڑی بھی شامل تھے جن میں رافیئل نڈال، کارلوس الکاراز، یانک سنر، ہولگر رون اور ڈینیئل میدوی دوف شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جوکووچ اور ان کے سکس کنگز سلیم میں حریفوں کو درعیہ میں روایتی سعودی رقص سکھایا جا رہا تھا۔

عالمی نمبر ایک یانک سنر نے جمعے کو ریاض میں سکس کنگز سلیم میں جوکووچ کے خلاف  بڑی فتح حاصل کی، جس میں سکور 6-2، 6-7 اور 6-4 رہا۔

یانک سنر وہ کھلاڑی ہیں جنہیں ہر کوئی شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ وہ بہت اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور ان کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف نوواک جوکووچ کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے کیونکہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنے کے چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں جو ان کے لیے جسمانی طور پرمشکل  ہوتا جا رہا ہے۔

ہفتے کو سربیائی کھلاڑی نے اپنے پرانے حریف نڈال کے ساتھ  مقابلہ کیا اور 6-2، 7-6 سے فتح حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سنر اور الکاراز کے درمیان فائنل ہوا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا