جلیلوت میں ٹرک کی اسرائیلی فوجی بس کو ٹکر، درجنوں زخمی: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے اتوار کو ریسکیو ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اس واقعے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر اسرائیلی فوجی ہیں جبکہ واقعے میں اموات کی بھی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس اور پولیس نے اتوار کو بتایا ہے کہ جلیلوت میں موساد ہیڈ کواٹر کے قریب ایک ٹرک اس وقت اسرائیلی فوجیوں سے بھری بس سے ٹکرایا جب وہ فوجی اڈے کی جانب جا رہے تھے۔

اسرائیلی میڈیا نے اتوار کو ریسکیو حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اس واقعے میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر اسرائیلی فوجی ہیں۔ میڈیا کے مطابق واقعے میں اموات کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ واقعہ جلیلوت میں پیش آیا ہے جہاں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ انٹیلی جنس گروپ یونٹ 8200 سمیت اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے کئی مراکز واقع ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:08 بجے پیش آیا جب ایک ٹرک ہارون یاریو بلیوارڈ پر ایک بس سٹاپ سے ٹکرایا۔

میگن ڈیوڈ ایڈوم سروس نے ایک بیان میں کہا کہ ’پیرامیڈیکس فی الحال درجنوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔‘

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق واقعے میں درجنوں افراد کا علاج کیا جا رہا ہے جن میں سے کم از کم چار شدید زخمی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیلی پولیس نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ واقعہ کی وجہ کیا ہے یا  یہ کوئی حملہ تھا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ فی الحال واقعے کے ارد گرد کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایمرجنسی سروس نے اپنی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ کم از کم 16 افراد کو ابتدائی طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ پولیس نے متعدد زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

پولیس افسران اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں اسرائیلی ٹیلی ویژن چینلز کی فوٹیج میں دکھایا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جہاں طبی عملے زخمیوں کی مدد کر رہے تھے اور ایک ہیلی کاپٹر اوپر منڈلا رہا تھا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل کی غزہ اور لبنان پر جارحیت جاری ہے جہاں ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا