امریکہ کے صدارتی انتخابات میں صرف تین دن باقی ہیں اور دونوں امیدوار رپبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کی کملا ہیرس امریکہ میں آباد مختلف قوموں کے ووٹرز کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکہ میں آباد پاکستانیوں کا ووٹ بینک اتنا بڑا نہیں کہ الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہو سکے، لیکن ان کی اپنی جگہ اہمیت ضرور ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ گذشتہ انتخابات کی نسبت یہ الیکشن بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے اس کی وجہ امریکہ میں پناہ گزینوں کے لیے امیگریشن، دوسرے خطوں میں جنگ پر امریکی پالیسی، ٹیکس اور اسقاط حمل جیسے موضوعات ہیں، جن کی سمت کا تعین امریکی انتخابات کے نتائج پر منحصر ہے۔
پاکستانی برادری کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی مسلمانوں کے لیے غزہ کی جنگ اور امیگریشن کے موضوع پر آنے والی انتظامیہ کا موقف ان کے ووٹ پر بہت اثر انداز ہو گا۔
انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرنے والے کچھ پاکستانی نژاد یہ بھی امید کر رہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے سے پاکستان کے سابق وزر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جو ان دنوں اڈیالہ جیل میں بند ہیں، کے رہائی کے امکان روشن ہو سکتے ہیں۔