سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک اسرائیلی فوجی امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے کی خوشی میں غزہ کی تباہ حال عمارتوں پر اندھا دھند گرنیڈ داغ رہا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ویڈیو میں اسرائیلی فوجی کو ایک امریکی ساختہ ایم کے 19 گرنیڈ لانچر کے پیچھے بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
وہ ویڈیو کیمرے کی طرف مڑ کر کہتا ہے: یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت جیتنے کے لیے ہے۔ خدا امریکہ کی حفاظت کرے! خدا اسرائیل کی حفاظت کرے!"
پھر وہ خوشی سے فائرنگ کرتا ہے اور کم از کم چھ گرنیڈ غزہ میں پہلے ہی بمباری سے تباہ شدہ رہائشی عمارتوں کی طرف داغتا ہے۔
پس منظر میں ہنسی کی آواز آتی ہے جبکہ کیمرہ دوری میں تباہ حال عمارتوں کی طرف مڑتا ہے اور گرنیڈ کے دھماکوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس فوجی کے خلاف کارروائی کرے گی۔