آسٹریلیا نے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جمعرات کو پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے 94 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔
آسٹریلیا کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی سے زیادہ ٹیم صرف 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، لیکن عباس آفریدی نے ٹیم کو سہارا دیا اور رنز سکور کیے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلا گیا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، مسلسل بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی تقریباً 2 گھنٹے تاخیر سے ہوا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے تھے۔
بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان فی اننگز سات اوورز تک محدود ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہیں، جوش انگلش سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔
اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں، جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔