اچھی بولنگ کے باوجود پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو وکٹ سے شکست دے دی۔

میلبرن میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے بلے بازی میں کپتان محمد رضوان اور نسیم شاہ جب کہ بولنگ میں حارث رؤف نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپننر صائم ایوب ایک رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

 دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق بھی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 12 رنز بنا کر سٹارک کا نشانہ بن گئے۔

سابق کپتان بابر اعظم نے 37 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستانی ٹیم کو کچھ سہارا دیا جبکہ کپتان محمد رضوان نے بھی 44 رنز جوڑ کر ٹیم کے سکور کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی مڈل آرڈر نے ایک بار پھر روایتی کردار نبھاتے ہوئے ایک کے ایک بعد اپنی وکٹیں کھو دیں لیکن یہاں فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی جارحانہ بلے بازی نے آسٹریلوی بولرز کو پریشان کر دیا۔

شاہین نے 19 گیندوں پر 24 جبکہ نسیم شاہ نے 39 گیندوں پر 40 رنز بنائے جن میں جارحانہ شاٹس بھی شامل تھے۔

پاکستان اننگز کا خاتمہ 47 اوورز میں 203 رنز پر ہوا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین جبکہ پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی اننگز شروع ہوئی تو 19 کے مجموعی سکور پر میتھو شورٹ شاہین آفریدی کا نشانہ بن گئے۔ 28 کے سکور پر جیک فریزر بھی نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

سٹیو سمتھ نے 44 رنز بنائے، انہیں حارث رؤف نے صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ جوش انگلس نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی شاہین آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مارنس لبوشین 16 رنز بنا کر ڈیپ تھرڈ مین میں کیچ آؤٹ ہوئے تو یہاں آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے اہم ستون گلین میکس ویل بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ حارث روف کی سبک رفتار گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔

میکس ویل کے بعد ایرون ہارڈی نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی کپتان نے یہاں اپنی ٹیم کی اننگز کو سنبھالتے ہوئے سکور کارڈ کو آگے بڑھایا لیکن ان کا ساتھ دینے والے شون ایبٹ 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

تاہم کپتان پیٹ کمنز نے ساتھی بلے بازوں کے ساتھ مل کر آسٹریلوی ٹیم کی اننگز کو فتح کی جانب بڑھاتے رہے اور پاکستان کا ہدف 34ویں اوور میں پورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ آٹھ نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ