پاکستانی کھلاڑیوں نے زمبابوے کے خلاف ’اورنج کیپس‘ کیوں پہن رکھی ہیں؟

بلاوایو میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت ہر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے میچ 24 نومبر 2024 کو بلاوایو میں کھیلا جا رہا ہے (پی سی بی)

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اتوار کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بلاوایو میں کھیلا جا رہا ہے۔

بلاوایو میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

 مگر شائقین کو اس وقت حیرت ہوئی جب پاکستان ٹیم سبز ٹوپیوں کی بجائے نارجنی ٹوپیاں پہنے میدان میں اتری۔

اس سے پہلے کے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے زیادہ بات ہوتی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں اس کی وضاحت کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ون ڈے میچ میں نارجنی ٹوپیاں زمبابوے میں کینسر سے متاثرہ بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پہنی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل کئی ممالک میں بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی کے لیے کرکٹ میچوں میں پنک کیپس پہنے کھلاڑیوں کو دیکھا جاتا رہا ہے۔

آسٹریلیا، جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک میں بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی کے دن پر ہونے والے میچز میں پنک کیپس، وکٹیں اور کٹس بھی متعارف کروائی جا چکی ہیں۔

پاکستان ٹیم حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد زمبابوے پہنچی ہے جہاں وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں عامر جمال، حسیب اللہ اور فیصل اکرم ڈیبیو کر رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ