ورلڈ کپ اور آئی سی سی کی صدارت: 2024 میں انڈین کرکٹ کی بادشاہت

کرکٹ کی دنیا کی مالی طاقت انڈیا نے 2024 میں نہ صرف اپنی ٹائٹل کی خشک سالی ختم کی بلکہ کھیل پر انتظامی گرفت بھی مزید مضبوط کر لی۔

وراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما 29 جون، 2024 کو باربڈوس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد ٹرافی کے ہمراہ (اے ایف پی)

کرکٹ کی دنیا کی مالی طاقت انڈیا نے نہ صرف اپنی ٹائٹل کی خشک سالی ختم کی بلکہ کھیل پر انتظامی گرفت بھی مزید مضبوط کر لی ہے، لیکن پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی اس کی ضد نے اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انڈیا نے 11 سال کے انتظار کے بعد بالآخر اس جون میں روہت شرما کی متاثر کن قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا ہے۔گروپ سٹیج میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹائٹل کے دفاع کی مہم کو زبردست فتح سے خاک میں ملا دیا۔
 
فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف وراٹ کوہلی کی شاندار کارکردگی اور فاسٹ بولرز کی شاندار بولنگ نے انڈیا کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوا دیا۔
 
روہت اور کوہلی نے فوراً ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ لے لی اور سوریا کمار یادو کو اس فارمیٹ میں انڈیا کی کپتانی سونپ دی گئی۔
 
جہاں انڈیا نے عالمی مقابلوں میں کامیابی کا جمود توڑ دیا، وہیں 12 سال تک ہوم سیریز نہ ہارنے کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا۔
 
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں حیران کن 3-0 کے وائٹ واش کے بعد انڈیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی)  کے فائنل کی دوڑ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔
تاہم انڈین شائقین کو زیادہ دیر تک مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ سٹینڈ ان کپتان جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں سیریز کے پہلے میچ میں شاندار بولنگ کی قیادت کرتے ہوئے یادگار فتح حاصل کی۔
 
اوپنر یشسوی جیسوال کی بڑی سنچری سے ظاہر ہوا کہ وہ کوہلی کا نعم البدل ہیں، جبکہ کوہلی نے اپنی 30 ویں ٹیسٹ سنچری کے ساتھ شاندار فارم میں واپس آئے۔
 
ادھر میدان سے باہرطاقت ور انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
 
جے شاہ کا عروج
 
دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور کھیل کے سب سے بااثر منتظم جے شاہ نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
 
اس نئے کردار میں شاہ کے لیے فوری چیلنج انڈیا کے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نہ جانے کے فیصلے سے پیدا ہونے والے تعطل کا حل نکالنا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تعلقات میں کشیدگی کا شکار ہمسایہ ممالک صرف عالمی مقابلوں میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں۔ 2023 کے ایشیا کپ میں انڈیا کے مطالبے پر پی سی بی نے انڈیا کے میچ سری لنکا میں کروانے پر مجبوراً اتفاق کیا۔

تاہم پی سی بی نے اس بار چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کو مسترد کر دیا، جس سے آئی سی سی مشکل صورت حال میں پھنس گئی۔
 
اسی سال انگلینڈ نے وائٹ بال کرکٹ کے دیو کے طور پر زوال دیکھا۔
 
جوز بٹلر کی کپتانی میں انگلینڈ نے آٹھ ماہ میں دوسری بار ورلڈ کپ ٹائٹل کی دفاعی مہم ناکام ہوتے دیکھی، جب وہ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا کے ہاتھوں ہار گیا۔
 
اس شکست نے بٹلر کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیے اور میتھیو موٹ نے وائٹ بال کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جبکہ برینڈن میک کولم کو تینوں فارمیٹس میں انگلش سکواڈ کی قیادت سونپ دی گئی۔
 
انگلینڈ کا ’بیز بال‘ فلسفہ پاکستان میں 2-1 کی سیریز شکست کے بعد سپن وکٹوں پر ناکام رہا۔ بنگلہ دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیت کر حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا۔
 
افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز جیت کر اپنی ترقی کا اظہار کیا۔ خواتین کے کھیل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ٹی20 ورلڈ کپ جیتا۔
 
انگلینڈ کے عظیم فاسٹ بولر جمی اینڈرسن، آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر، اور بنگلہ دیش کے عظیم کرکٹر شکیب الحسن نے شاندار کیریئر ختم کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ