وزیر اعظم اور صدر کا قانونی امور تمام فریقین سے مل کر آگے بڑھانے کا عزم

وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر زرداری نے ایک ملاقات میں ملک کی سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان 23 دسمبر، 2024 کو ایوان صدر میں ملاقات کی تصویر (ریڈیو پاکستان)

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے پیر کو ایک ملاقات میں قانونی امور تمام متعلقہ سیاسی فریقوں کی مشاورت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریڈیو پاکستان کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کی صورت حال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے صدر زرداری کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی اور ملکی ترقی کے لیے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 
اس موقعے پر صدر نے وزیر اعظم کو ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان