کوئی بھی چیز خود کے احساس کو اتنا نہیں جھنجھوڑتی جتنا کسی نئے شخص سے ڈیٹنگ کرنا۔ اچانک سب کچھ سوالیہ نشان بن جاتا ہے، آپ کا لباس، بول چال، کھانے کا انداز، گفتگو، خیالات اور یہاں تک قربت بھی۔
آپ چیزوں کے بارے میں زیادہ سوچنے لگتے ہیں۔ کیا میں نے وہ بات کرتے وقت بہت شدت سے بات کی؟ کیا وہ مذاق دراصل تھوڑا ناگوار تھا؟ کیا مجھے کوئی اور ریستوران منتخب کرنا چاہیے تھا؟ کیا میں نے زیادہ مسکارا لگا لیا؟ اور اسی طرح کے اور سوالات۔
جب آپ کسی کو واقعی پسند کرتے ہیں تو یہ سب اور بڑھ جاتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک سوال سب سے بڑا بن جاتا ہے اوروہ یہ کہ کیا وہ بھی مجھے پسند کرتے ہیں؟
یہ ایک سادہ سوال ہے جس کا سیدھا جواب ہونا چاہیے لیکن پھر بھی آج کے پیچیدہ ڈیٹنگ منظرنامے میں جہاں کوئی بھی وہ نہیں کہتا جو وہ محسوس کرتا ہے اور ہر کوئی خود کو تکلیف سے بچانے کے لیے ابہام کا سہارا لیتا ہے۔ لیکن ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔
ہاں، آپ باڈی لینگویج سے کچھ نہ کچھ جان سکتے ہیں۔ ٹیکسٹ میسجز کا تجزیہ کر سکتے ہیں اور اس شخص کے دیے گئے اشاروں کو سمجھنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ لیکن پھر وہ اچانک بغیر کسی اشارے یا پیغام کے غائب ہو سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر وائرل ہونے والی ویڈیو ’ڈوڈز بیفور دے گھوسٹ یو‘ میں دیکھا جا سکتا ہے، جس میں اداکار ٹیلر روزن ایک ایسے شخص کا کردار ادا کرتے ہیں جو شادی کے وعدے کے ساتھ اپنے والدین سے ملواتا ہے اور ایک ساتھ زندگی گزارنے کی بات کرتا ہے لیکن پھر اچانک غائب ہو جاتا ہے اور دوبارہ کبھی رابطہ نہیں کرتا۔
اس ویڈیو کو سات لاکھ سے زیادہ لائکس ملے اور اس پر ہزاروں تبصرے کیے گئے جن میں لوگوں نے اپنے تجربات کا اظہار کیا کہ موجودہ دور میں محبت کسی نہ ختم ہونے والے بے نتیجہ سفر سے کم نہیں۔
تو محبت کے غیر حقیقی مظاہروں اور مستقبل کے خوش فہمی پر مبنی خوابوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے، آپ حقیقتاً کیسے جان سکتے ہیں کہ جس شخص کو آپ ڈیٹ کر رہے ہیں وہ آپ کی دلچسپی کا جواب دے رہا ہے یا صرف آپ کو ایک آپشن کے طور پر رکھ رہا ہے۔ یا اپنا اعتماد بڑھانے کے لیے آپ کا استعمال کر رہا ہے؟
یہ جاننے کے کچھ واضح طریقے ہیں۔ جیسے جب وہ مستقبل کے لیے منصوبے بناتے ہیں اور ان چیزوں کے بارے میں حقیقی جوش و خروش دکھاتے ہیں جن کی آپ کو پرواہ ہے اور جن کے بارے میں آپ بات کرتے ہیں۔
لیکن اس کی کچھ باریک نشانیاں بھی ہوتی ہیں اور یہ تقریباً ہمیشہ الفاظ کے بجائے عمل سے ظاہر ہوتی ہیں۔
ریلیشن شپ کوچ اور بین الاقوامی میچ میکر ایلکس میلر بروک کہتے ہیں کہ ’جب کوئی آپ کو واقعی پسند کرتا ہے تو وہ اپنی زندگی میں آپ کو شامل کرنے کے طریقے تلاش کرتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی مصروف کیوں نہ ہو۔‘
یہ غیر معمولی اشاروں کے بارے میں نہیں ہے بلکہ مسلسل عمل کے بارے میں ہے جیسے کہ سوچ سمجھ کر پیغامات بھیجنا، ملاقاتوں کی منصوبہ بندی کرنا یا جب آپ کو ضرورت ہو تو ان کا دستیاب ہونا۔
یہ کوششیں ظاہر کرتی ہیں کہ وہ آپ کی موجودگی کی قدر کرتے ہیں اور تعلق کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، آپ کو ایسا محسوس ہونا چاہیے جیسے دوسرا شخص آپ کو ترجیح دے رہا ہو اور سوچ سمجھ کر اور محتاط طریقے سے آپ سے بات چیت کر رہا ہو۔
’صرف اس پر توجہ دینے کے بجائے کہ کوئی آپ سے کیا کہتا ہے، کوشش کریں کہ آپ یہ بھی دیکھیں کہ وہ یہ کس طرح یہ بیان کر رہے ہیں۔ ڈیٹنگ پلیٹ فارم ریڈی کی بانی سٹیسی تھامسن کہتی ہیں کہ ’رابطے میں تسلسل رکھنا بہت اہم ہے۔
’اگر کوئی آپ کو پسند کرتا ہے تو وہ باقاعدگی سے جواب دینے کی کوشش کرتا ہے اور بات چیت کو جاری رکھتا ہے۔ یہ مسلسل ہونا ضروری نہیں ہے لیکن وہ رابطہ رکھتے ہیں اور جواب دینے کے لیے وقت نکالتے ہیں۔‘
یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ واضح طور پر لوگوں کے پیغامات بھیجنے کے طریقے میں بھی فرق ہوتا ہے جب وہ کسی کو محض پسند کرتے ہیں اور جب وہ کسی کو حقیقت میں پسند کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مستقبل گزارنا چاہتے ہیں۔
تھامس کہتے ہیں کہ ’اگر وہ کئی کئی دنوں تک غائب رہیں اور پھر بے تکلف پیغامات کے ساتھ واپس آئیں تو وہ صرف توجہ یا تصدیق کر رہے ہوں گے نہ کہ آپ کے ساتھ کچھ حقیقت پسندانہ تعلق بنانا چاہتے ہوں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’اسی طرح اگر وہ ایک لمحے میں پرجوش ہوں اور اگلے لمحے میں لاتعلق، تو امکان ہے کہ وہ آپ کو جاننے میں سنجیدہ نہیں ہیں اور وہ صرف اس لیے پیغام بھیج رہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ آپ جواب دیں گے۔
وہ مزید کہتی ہیں: ’اگر وہ دنوں تک غائب رہتے ہیں اور پھر معمولی ٹیکسٹ کے ساتھ واپس آتے ہیں تو وہ شاید توجہ یا توثیق کی تلاش کر رہے ہیں، نہ کہ آپ کے ساتھ کچھ حقیقی تعلق بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
’اسی طرح، اگر وہ ایک لمحے میں دلچسپی دکھاتے ہیں اور اگلے لمحے دور ہو جاتے ہیں، تو یہ اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کو جاننے میں سنجیدہ نہیں ہیں، اور صرف اس لیے ٹیکسٹ کر رہے ہیں کہ انہیں پتا ہے کہ آپ جواب دیں گے۔‘
باڈی لینگویج بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے بشرطیکہ یہ مستقل ہو جیسا کہ سینیئر تھراپسٹ اور ریلیشن کوچ سلی بیکر کہتی ہیں کہ ’جسمانی اشارے جن پر توجہ دینی چاہیے وہ یہ ہیں کہ جب وہ آپ کو دیکھیں تو ان کی آنکھوں کی پتلیاں پھیل جائیں اور جب آپ بات کر رہے ہوں تو وہ آپ کی طرف جھک جاتے ہیں تاکہ یہ ظاہر ہو سکے کہ آپ ان کی توجہ کا واحد مرکز ہیں۔
’پاؤں بھی ایک حقیقی باڈی لینگویج کا اشارہ ہوتے ہیں۔ یہ ایک مثبت اشارہ ہوتا ہے اگر ان کے پاؤں آپ کی طرف ہوں بجائے اس کے کہ وہ سب سے قریب ترین راستے کی طرف ہوں۔‘
حقیقی دلچسپی کا ایک اور واضح اشارہ یہ ہے کہ کوئی شخص آپ کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہو، بجائے اس کے کہ وہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتوں کی تجویز دے جو آپ کے تعلق کو صرف دونوں تک محدود رکھے۔
میلر بروک نے کہا کہ ’حقیقی دلچسپی کے ابتدائی اشاروں میں اکثر دوستوں سے ملنے کی دعوتیں، مستقبل کے منصوبوں کا تذکرہ جن میں آپ ہوں یا ذاتی معمولات اور تجربات کا اشتراک شامل ہوتا ہے۔
’یہ اشارے ہیں کہ وہ اس تعلق کے حوالے سے طویل مدت کے لیے سوچ رہے ہیں اور ایک مضبوط تعلق بنانے کی خواہش رکھتے ہیں جس میں آپ ان کی دنیا کا لازمی حصہ ہوں۔‘
کسی شخص کی جذباتی طور پر دستیابی کا اشارہ بھی اہم ہوتا ہے۔
یہ خاندان، دوستوں اور ذاتی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کرنا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ جس سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں وہ ان گہری باتوں سے گریز کر رہا ہو، تو یہ ایک اور اشارہ ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔
میلر بروک وضاحت کرتے ہیں کہ ’اگرچہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ تعلق کو صرف ایک تفریح کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن یہ اشارہ ہے کہ وہ جذباتی طور پر مکمل شمولیت یا مضبوط رشتہ بنانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ یہ اشارے اس بات کا عندیہ دے سکتے ہیں کہ وہ اس قسم کا تعلق نہیں چاہ رہے جو آپ چاہتے ہیں۔‘
تمام باتوں کے باوجود ایک اشارہ ہے جو سب سے اہم ہے اور وہ یہ ہے کہ اس شخص کے ساتھ وقت گزارنا آپ کو کیسا محسوس کراتا ہے۔
آپ اس بے چینی اور خوف والے احساس کو جانتے ہیں جب آپ کسی کو ڈیٹ کر رہے ہوں؟ شاید یہ واضح لگے لیکن یہ کسی بھی تعلق کے لیے ایک اچھا آغاز نہیں ہوتا اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ کچھ صحیح نہیں ہے۔
کلینیکل ہپنوتھراپسٹ مالمیندر گل کہتے ہیں کہ ’ایک تعلق میں جہاں دونوں افراد ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور عزت دیتے ہیں تو آپ کو پراعتماد محسوس کرنا چاہیے اور آپ کے ساتھ ڈیٹنگ کرنا آسان ہونا چاہیے۔
’اگر کسی کے اعمال ان کے الفاظ سے میل نہیں کھاتے، تو یہ ایک انتباہ ہو سکتا ہے کہ وہ سنجیدہ نہیں ہیں۔‘
مثال کے طور پر اگر وہ آپ کے ساتھ وقت گزار کر آپ کو خاص اور پسندیدہ محسوس کرانے والی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کے عمل آپ کو کچھ اور ہی محسوس کراتے ہیں تو وہ حقیقت میں وہ آپ میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
کچھ لوگوں کے لیے یہ سب باتیں بےحد واضح ہو سکتی ہیں لیکن جب آپ محبت میں مبتلا ہوتے ہیں تو دنیا اچانک دھندلی نظر آتی ہے اور صحیح طریقے سے سوچنا مشکل ہو جاتا ہے۔
جب آپ اگلی بار کسی نئے رومانی تعلق میں گہری دلچسپی پیدا کرتے پائیں تو اس سب کو یاد رکھیں تاکہ آپ ابتدائی طور پر یہ سمجھ سکیں کہ دوسرا شخص آپ کے بارے میں واقعی کیا محسوس کرتا ہے تاکہ آپ کو صدمہ نہ پہنچے اور آپ کا وقت بھی ضائع نہ ہو۔
اور یاد رکھیں اس سے بدتر بھی کچھ ہو سکتا ہے جیسے یہ جاننا کہ وہ شخص آپ میں اتنی دلچسپی نہیں رکھتا جتنا آپ سمجھتے ہیں۔ دراصل کبھی کبھار یہ ایک تحفہ ثابت ہو سکتا ہے جو آپ کو کئی سالوں کے درد اور ہزاروں پاؤنڈز کی تھراپی سے بچا لے گا۔
اس کے لیے آپ بعد میں ہمارا شکریہ ادا کر سکتے ہیں۔
© The Independent