نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتن ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور دونوں کی ملاقات کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بیان بطور امریکی صدرعہدہ سنبھالنے سے صرف ڈیڑھ ہفتہ قبل، یوکرین میں امن لانے کی اپنی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کے بعد دیا ہے، جو فروری 2022 سے روسی حملے کی زد میں ہے۔
ٹرمپ نے فلوریڈا کے پام بیچ میں اپنے مار-ا-لاگو ریزورٹ میں رپبلکن گورنرز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا: ’وہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اور ہم اس کا انتظام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’صدر پوتن ملاقات کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے یہ بات عوامی طور پر بھی کہی ہے، اور ہمیں اس جنگ کو ختم کرنا ہو گا،اس جنگ میں بہت خون بہہ چکا ہے۔‘
ٹرمپ نے کبھی بھی جنگ بندی یا امن معاہدے کے لیے کوئی ٹھوس تجاویز پیش نہیں کیں اور اکثر امریکہ کی جانب سے کیئف کو بھیجی جانے والی بھاری فوجی امداد پر تنقید کی ہے۔
ٹرمپ اکثر یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی کو ’سیلز مین‘ قرار دے کر ان کا مذاق اڑاتے رہے ہیں جبکہ واشنگٹن میں انہوں نے شاذ و نادر ہی پوٹن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یہاں تک کہ کریملن کے رہنما کی تعریف بھی کی۔
صدر جو بائیڈن کے دور میں یوکرین کو بھیجے جانے والی بڑے پیمانے پر فوجی امداد پر تنقید کے علاوہ ٹرمپ نے مغربی فوجی اتحاد نیٹو میں امریکہ کی مسلسل شمولیت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
بائیڈن کی قیادت میں امریکہ جنگ کے وقت یوکرین کا سب سے بڑا حمایتی رہا ہے، اور فروری 2022 سے اب تک 65 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔