وہ ہالی وڈ سٹارز جنہیں لاس اینجلس کی آگ نے بے گھر کر دیا

پیرس ہلٹن، اینتھونی ہاپکنز سمیت کئی ہالی وڈ سٹارز نے لاس اینجلس کی آگ میں اپنے گھر کھو دیے۔

آٹھ جنوری 2025 کو ایک ہیلی کاپٹر لاس اینجلس کے ہالی وڈ نیبرہوڈ میں آگ بجھاتے ہوئے (روئٹرز)

ہالی وڈ کے کئی ستاروں نے امریکی ریاست لاس اینجلیس میں لگی بھیانک آگ میں اپنے مکان کھو دیے ہیں۔ رواں ہفتے جن اداکاروں کو بڑا مالی نقصان اٹھانا پڑا، ان میں سے کچھ یہ ہیں۔

•       پیرس ہلٹن

43 سالہ پیرس ہلٹن کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنی سی فرنٹ ملیبو کی رہائش گاہ کو ٹی وی پر جلتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ وہ ’دل شکستہ‘ ہیں۔ ’میرا دل ان لوگوں کے لیے دکھتا ہے جو اب بھی خطرے میں ہیں یا بڑے نقصان پر سوگ منا رہے ہیں۔ یہ تباہی ناقابل تصور ہے۔‘

بعد میں انہوں نے اپنے پانچ پالتو پومیرینی کتوں کے ساتھ گاڑی میں ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ وہ ایک ہوٹل میں پناہ لینے کے لیے جا رہی ہیں۔

•       انتھونی ہاپکنز

دو مرتبہ آسکر جیتنے والے اداکار انتھونی ہاپکنز، جو ’دی سائلنس آف دی لیمبز‘ میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں، کی مہنگی رہائش گاہ اس آگ سے مبینہ طور پر تباہ ہو گئی۔

تصاویر میں دکھایا گیا کہ 87 سالہ ہاپکنز کی جائیداد مکمل طور پر جل گئی۔ تاہم ہاپکنز نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

•       جیف بریجز

فلم ’دی بگ لیباؤسکی‘ کے لیے مشہور اور آسکر جیتنے والے جیف بریجز نے بھی ملیبو کی رہائش گاہ کھو دی، جس میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتے تھے۔

•       بلی کرسٹل

’وین ہیری میٹ سیلی‘ کے ستارے بلی کرسٹل نے بتایا کہ ان کا 46 سال پرانا گھر تباہ ہو گیا، جس میں صرف ایک ٹینس کورٹ باقی رہ گیا۔

76 سالہ کرسٹل نے اپنی بیوی جینس کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا: ’الفاظ اس تباہی کی وسعت کو بیان نہیں کر سکتے جس کا ہم مشاہدہ اور تجربہ کر رہے ہیں۔‘

•       یوجین لیوی

امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ’شٹز کریک’ اور ’امریکن پائی‘ کے اداکار یوجین لیوی کا گھر مکمل طور پر جل گیا۔

انہوں نے لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ وہ اپنے محلے سے کالے دھوئیں کے درمیان سے گزر کر نکلے۔

•       جان گڈمین

’وزین‘ کے اداکار جان گڈمین کا گھر بھی اس آگ کی زد میں آیا ہے۔ پیپل میگزین کی شائع کردہ تصاویر میں ایک جلے ہوئے ملبے کے ڈھیر کو دکھایا گیا ہے۔

گڈمین نے، جنہوں نے ’دی بگ لیباؤسکی‘ میں بھی کام کیا، ابھی تک اپنے گھر کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

•       مارک ہیمیل

’سٹار وارز‘ کے ستارے مارک ہیمیل نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو بتایا کہ وہ اپنی ملیبو کی رہائش گاہ سے اپنی بیوی اور پالتو کتے کے ساتھ بچ نکلے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایک سڑک سے گزرے جس کی دونوں جانب آگ بھڑکی ہوئی تھی۔ تاہم، 73 سالہ ہیمیل نے تصدیق نہیں کی کہ آیا ان کا گھر تباہ ہو گیا تھا، لیکن انہوں نے بتایا کہا کہ ان کا خاندان ’اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

•       جینیفر گرے

’ڈرٹی ڈانسنگ‘ کی اداکارہ جینیفر گرے نے آگ میں اپنا گھر کھو دیا۔ ان کی بیٹی نے انسٹاگرام پر لکھا: ’کل رات میری ماں کا گھر جل کر خاک ہو گیا۔‘

•       کیری ایلز

’دی پرنسس برائیڈ‘ کے ستارے کیری ایلز نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کا گھر تباہ ہو گیا۔

انہوں نے پہلے ایل اے کی پہاڑیوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو دور سے آگ کو دکھا رہی تھی۔

•       ایڈم براؤڈی

گولڈن گلوبز کے نامزد امیدوار ایڈم براؤڈی (’نوبڈی وانٹس دس’، ’دی او سی‘) اور ان کی اداکارہ بیوی لیٹن میسٹر (’گوسپ گرل‘)، جو اتوار کو ریڈ کارپٹ پر تھے، مبینہ طور پر پیسیفک پیلیسیڈز میں اپنے گھر سے محروم ہو گئے۔

•       مائلز ٹیلر

پیپل میگزین کی شائع کردہ تصاویر کے مطابق ’ویپلیش‘ کے ستارے مائلز ٹیلر اور ان کی بیوی کیلئی ٹیلر کا گھر اس آگ میں تباہ ہو گیا۔

’ٹاپ گن: میورک‘ کے اداکار ٹیلر نے تاہم اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

•       جیمز وڈز

ایمی جیتنے والے اداکار جیمز وڈز نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں آگ کو ان کے پیسیفک پیلیسیڈز کی پراپرٹی کے قریب درختوں اور جھاڑیوں کو لپیٹ میں لیتے ہوئے دکھایا گیا۔

77 سالہ وڈز نے لکھا: ’میں یقین نہیں کر سکتا کہ ہمارا خوبصورت چھوٹا سا گھر پہاڑیوں میں اتنی دیر تک قائم رہا۔ یہ کسی پیارے کو کھونے جیسا محسوس ہوتا ہے۔‘

•       جیمی لی کرٹس

اس آگ نے آسکر جیتنے والی جیمی لی کرٹس کو بھی انخلا پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا: ’ہمارا پیارا محلہ ختم ہو گیا۔ ہمارا گھر محفوظ ہے۔ بہت سے دوسرے لوگوں نے سب کچھ کھو دیا۔‘

انہوں نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ لاس اینجلس میں آگ سے متاثرہ افراد کو 10 لاکھ ڈالر دے رہی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا