شاہ رخ اور سلمان خان کے باڈی گارڈ کتنا کماتے ہیں؟

تنخواہوں کے علاوہ کئی باڈی گارڈز کو بالی وڈ سٹارز سے اضافی فوائد بھی ملتے ہیں۔

بالی وڈ کی چمک دمک صرف اداکاروں تک محدود نہیں بلکہ ان کے قابل بھروسہ محافظ بھی اس چمک میں شامل ہیں جن کی مستقل موجودگی لوگوں کے بے حد تجسس کا باعث بنتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کو 2.7 کروڑ انڈین روپے اور سلمان خان کے شیرے کو دو کروڑ روپے سالانہ تک کی تنخواہ ملتی ہے، لیکن ایک سکیورٹی ماہر یوسف ابراہیم نے ان دعووں کو رد کرتے ہوئے حقیقت واضح کی ہے۔

بالی وڈ سٹارز کے محافظوں کی زیادہ کمائی کے بارے میں افواہیں اکثر وائرل ہو جاتی ہیں لیکن عالیہ بھٹ اور ورن دھون جیسے ستاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے والے یوسف ابراہیم نے حال ہی میں ان افواہوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ’ایسی نوکریوں کی صحیح کمائی کا تعین کرنا تقریباً ناممکن ہے۔‘

یوسف نے بتایا کہ اگرچہ یہ اعدادوشمار حیران کن لگتے ہیں کہ فلمی ستاروں کے محافظ بڑی رقم کما سکتے ہیں، خاص طور پر اگر ان کے پاس اضافی کاروبار بھی ہوں۔

مثال کے طور پر سلمان خان کے ذاتی محافظ شیرا کی اپنی ذاتی سکیورٹی کمپنی ہے، جو ان کی سالانہ کروڑوں روپے کی کمائی کو درست ثابت کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق عام طور پر زیادہ تر بالی وڈ محافظ ماہانہ 25,000 سے ایک لاکھ انڈین روپے تک کماتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم ایلیٹ باڈی گارڈز جو زیادہ عوامی کاموں جیسے پروموشنز یا ایونٹس میں حصہ لیتے ہیں، ان کی تنخواہیں 10 سے 12 لاکھ روپے ماہانہ ہو سکتی ہیں۔

کچھ معاملات میں ایک سے دو کروڑ روپے سالانہ کمائی بھی ممکن ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسے ملازمین کے لیے جو اس کام کے ساتھ ذاتی کاروبار بھی چلاتے ہیں۔

مثال کے طور پر اکشے کمار کے باڈی گارڈ شریسای تھیلے کی سالانہ کمائی 1.2 کروڑ روپے تک ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں۔

اگرچہ یوسف ابراہیم نے ان کی آمدنی کی تصدیق نہیں کی، لیکن انہوں نے کام اور ذمہ داریوں کی بنیاد پر اتنی ہی آمدنی کا امکان ظاہر کیا۔

تنخواہوں کے علاوہ کئی باڈی گارڈز کو بالی وڈ سٹارز سے اضافی فوائد بھی ملتے ہیں، جیسے کہ ان کے خاندانوں کے علاج کے اخراجات یا تعلیمی فیس وغیرہ۔

سالوں کے قریبی تعلقات کے باوجود یوسف ابراہیم نے محافظوں اور فنکاروں کے درمیان تعلقات کی پیشہ ورانہ نوعیت پر زور دیا۔

ان کے بقول: ’روی سنگھ اور شیرے جیسے محافظ اپنے کلائنٹس کی حفاظت کو ذاتی تعلقات سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن