ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری، پاکستانی سفیر نمائندگی کریں گے

وزارت خارجہ کے اعلٰی سفارتی ذرائع نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ حلف برداری میں اسلام آباد کی نمائندگی سفیر رضوان شیخ کریں گے۔

سابق امریکی صدر اور رپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پانچ نومبر، 2024 کو مشی گن میں ایک انتخابی ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے اشارہ کر رہے ہیں (اے ایف پی)

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں انڈیا کے وزیر خارجہ شرکت کریں گے جب کہ سفارتی ذرائع کے مطابق تقریب میں پاکستان کی نمائندگی واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔

وزارت خارجہ کے اعلٰی سفارتی ذرائع نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ حلف برداری میں اسلام آباد کی نمائندگی سفیر رضوان شیخ کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا کہ کیا امریکہ کی طرف سے باضابطہ طور پاکستان کی حکومت کے کسی اعلٰی عہدیدار کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا بھی گیا یا نہیں۔

تاہم انڈیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی دعوت پر وزیر خارجہ جے شنکر حلف برداری کی تقریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

ان کی کامیابی کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’ٹرمپ کو دوبارہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں بطور ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان