CES 2025: اس سال اے آئی اور ذہنی صحت مرکزِ توجہ

امریکہ میں ہونے والی سالانہ ٹیکنالوجی نمائش میں اس بار اے آئی اور صحت کے مسائل سے نمٹنے کے آلات چھائے رہے۔

ہر سال کی طرح 2025  کے آغاز میں بھی دنیا بھر سے ٹیک کمپنیوں نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) میں طرح طرح کی نئی مصنوعات متعارف کروائی ہیں۔

تاہم اس بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور صحت کے مسائل جیسے اینگزائیٹی، پینک اٹیک اور ڈپریشن سے نمٹنے کے نئے آلات دنیا کی اس سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش پر چھائے رہے۔

 ڈپریشن کا توڑ؟

’مائینڈ فٹ‘ جنوبی کوریا کی ایک کمپنی کا متعارف کرایا جانے والا ایک جدید ہیڈ بینڈ ہے، جو ڈپریشن کی علامات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ ڈیوائس دماغ کو ہلکی برقی لہروں کے ذریعے متحرک کرتی ہے، جو ایک غیر روایتی اور غیر تکلیف دہ طریقہ ہے تاکہ بے قابو جذبات کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے۔

 مصنوعی گھٹنا

’بائیو لیگ‘ معذور افراد کے لیے ایک نیا انقلاب بن کر سامنے آئی ہے۔

یہ مصنوعی گھٹنا روایتی اعضا سے کہیں زیادہ مؤثر ہے اور سنسرز، موٹرز، اور بیٹری کے نظام کے ساتھ کام کرتا ہے، جس سے چلنے کی قدرتی صلاحیت واپس ملتی ہے۔

روبوٹک پپی

’ٹام بوٹ‘ کے روبوٹک پپی ’جینی‘ جسے الزائمر یا دماغی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے تخلیق کیا گیا، جو پالتو جانور کا خیال نہیں رکھ سکتے، ان کے لیے ’جینی‘ ایک بہترین دوست ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ پپی چھونے اور آواز کے ردعمل پر دم ہلاتا ہے، جس سے ایک حقیقی پالتو جانور کا احساس ملتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 کتاب پڑھنا اب آسان؟

کتابوں کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک حیرت انگیز ایجاد اس بار کنزیومر الیکٹرانکس شو کا حصہ بنی ہے۔

’بکس سٹوری‘ نامی اے آئی ریڈنگ پلیٹ فارم، جو کتاب کو سنسر کے ذریعے سکین کرتا ہے اور فوراً آواز میں پڑھنا شروع کر دیتا ہے۔

اس سے ’سانگ موڈ‘ کی مدد سے کتاب کا گانا تخلیق کیا جا سکتا ہے، اور ’تھیٹر موڈ‘ کہانی کو تھیٹر کے انداز میں پیش کرتا ہے، جس سے کتاب پڑھنے کا تجربہ بالکل نیا اور دلچسپ بن جاتا ہے۔

 سکن سکین منٹوں میں

اس بار کنزیومر الیکٹرانکس شو میں L'Oréal نے اپنی جدید ’سیل بائیو پرنٹ‘ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے، جس سے آپ اپنی جلد کا تجزیہ صرف پانچ منٹ میں کر سکتے ہیں۔

اس میں چہرے پر ایک چھوٹی سی ٹیپ لگائی جاتی ہے، جس کے ذریعے آپ کو جلد کی حالت اور آئندہ کے ممکنہ مسائل کا پتہ چلتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی سے آپ مسائل کا علاج کروا سکتے ہیں، اور اپنی جلد کی صحت پر زیادہ بہتر توجہ دے سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی