انڈیا: احمد آباد میں کولڈ پلے کنسرٹ کے دوران 550 ٹن کچرا جمع

انڈین شہر احمد آباد میں برطانوی میوزک بینڈ کولڈ پلے کا کنسرٹ ہوا، جس کے دوران صرف دو دنوں میں شہر میں کنسرٹ کے مقام اور اس کے اطراف میں 550 ٹن کچرا پیدا ہوا۔

برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کے موسیقار کرس مارٹن (بائیں) اپنے میوزک آف دی سفیئرز ورلڈ ٹور کے ایک حصے کے طور پر ممبئی میں 18 جنوری 2025 کو پاٹل سٹیڈیم میں ایک کنسرٹ کے دوران سٹیج پر پرفارم کر رہے ہیں (سوجیت جیسوال/ اے ایف پی) 

انڈیا کے شہر احمد آباد میں برطانوی میوزک بینڈ کولڈ پلے کا ’میوزک آف دی سفیئرز‘ کنسرٹ ہوا، جس کے دوران صرف دو دنوں میں نریندر مودی سٹیڈیم کے اطراف اور 149 دیگر مقامات اور ٹرانسپورٹ روٹس پر 550 ٹن کچرا پیدا ہوا۔ اس کنسرٹ میں ڈھائی لاکھ لوگ شریک ہوئے تھے۔

یہ معلومات گجرات حکومت کے بیان کا حصہ تھیں، جو جمعرات کو کولڈ پلے کنسرٹ کے ’نرالے انتظامات‘ کی بدولت بننے والے مختلف ’ریکارڈز‘ کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق برطانوی بینڈ کولڈ پلے نے میوزک ٹور کی تاریخ میں سب سے زیادہ شائقین کی حاضری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

کولڈ پلے نے ممبئی اور احمد آباد میں اپنے کنسرٹس کے ساتھ میوزک آف دی سفیئرز ورلڈ ٹور کے مرحلے کے دوران  انڈین شائقین کو محظوظ کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعداد و شمار کے مطابق 26-25 جنوری کے اختتام پر، برطانوی بینڈ نے گجرات کے شہر احمد آباد میں سب سے بڑا سٹیڈیم شو کیا، جس میں دو راتوں میں دو لاکھ 23 ہزار سے زیادہ شائقین نے شرکت کی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل ایکس پیج نے یہ خبر شیئر کی اور بینڈ کو تاریخ رقم کرنے پر مبارک باد دی۔ 

26 جنوری کو کولڈ پلے کے احمد آباد میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک لاکھ 34 ہزار شرکا آئے، جو اب تک کا سب سے بڑا کنسرٹ ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا کے ذریعے دیے گئے ایک بیان میں بینڈ نے واضح کیا تھا کہ اگرچہ یہ ان کے لیے ایک ریکارڈ ہے لیکن انہوں نے ابھی تک ایک کنسرٹ میں سب سے زیادہ لوگوں کی تعداد کا عالمی ریکارڈ عبور نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں اطالوی گلوکار واسکو روسی کا ذکر کیا گیا ہے، جنہوں نے 2017 میں اٹلی کے موڈینا پارک میں اپنے کنسرٹ میں دو لاکھ 25 ہزار لاکھ شرکا کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اس میں لیجنڈری برطانوی راک اور پاپ گلوکار سر روڈرک ڈیوڈ سٹیورٹ کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جنہوں نے 1994 میں ریو ڈی جنیرو میں اپنے کنسرٹ کے دوران 35 لاکھ کا ہجوم جمع کیا تھا۔

گلوکار کرس مارٹن کی قیادت میں بننے والے اس بینڈ نے جنوری میں ممبئی میں اپنے جاری دورے کے ایک حصے کے طور پر تین شاندار شوز کیے تھے۔  ممبئی کے ڈی وائی پاٹل سٹیڈیم میں منعقد ہونے والا یہ کنسرٹ تین دن یعنی 18، 19 اور 21 جنوری تک جاری رہا۔

دریں اثنا کولڈ پلے کا سب سے بڑا کنسرٹ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہوا تھا، جہاں گذشتہ سال نومبر میں بینڈ کے عالمی دورے کے دوران 83 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات