خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سعودی عرب کی قومی کرنسی ریال کے علامتی نشان کی منظوری دے دی ہے، جسے سعودی کرنسی کی شناخت کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سعودی سینٹرل بینک کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ریال کا نام عربی خطاطی سے ماخوذ ایک مخصوص ڈیزائن کی صورت میں پیش کیا گیا ہے اور ’یہ مملکت کے بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔‘
بیان کے مطابق جدید ترین تکنیکی معیارات کے مطابق تیار کیا گیا یہ علامتی نشان ’مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی ریال کی نمائندگی کو آسان بنائے گا اور تمام مالیاتی و تجارتی لین دین میں سعودی ریال کے حوالے کے طور پر استعمال کے لیے موزوں ہوگا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس اقدام کا مقصد سعودی عرب کی مالیاتی شناخت کو مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے۔
’اس سے قومی شناخت اور ثقافتی وابستگی کو تقویت ملے گی، قومی کرنسی کا کردار اجاگر ہوگا اور سعودی عرب کو دنیا کی بڑی معیشتوں اور جی 20 کے رکن ممالک میں نمایاں کیا جائے گا۔‘