2025 میں 28 لاکھ پاکستانی مملکت کا رخ کر سکتے ہیں: سعودی ٹورازم اتھارٹی

مذہبی فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی مہمان نوازی کی سہولیات کے باعث سعودی عرب تیزی سے پاکستانی مسافروں کے لیے ایک پرکشش مقام بن رہا ہے۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی (ایس ٹی اے) نے جمعرات کو بتایا ہے کہ سعودی عرب سیاحت کے لیے ایک اہم عالمی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے اور 2025 میں 28 لاکھ سے زائد پاکستانی مملکت کا رخ کر سکتے ہیں۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے کراچی میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے منعقد کیے گئے ایک ایونٹ کے بعد جاری کیے گئے بیان میں پاکستان اور سعودی عرب میں بڑھتے ہوئے سیاحتی تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

مذہبی فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی مہمان نوازی کے باعث سعودی عرب تیزی سے پاکستانی مسافروں کے لیے ایک پرکشش مقام بن رہا ہے۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ سعودی عرب 2025 میں سیاحت کے لیے ایک اہم عالمی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے، جو پاکستانی مسافروں کے لیے دلچسپ نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

بیان کے مطابق: ’2024 میں 27 لاکھ سے زائد پاکستانی سیاحوں نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور 2025 میں 28 لاکھ 70 ہزار متوقع ہیں، جس سے ملک مذہبی سیاحت سے آگے اپنی رسائی اور متنوع تجربات کو مضبوط کر رہا ہے۔‘

سعودی عرب مختلف شعبوں کے لیے سفر کو بہتر بنا رہا ہے، جن میں اکیلی خواتین کا سفر، نئے مقام پر شادی کرنا اور ثقافتی پہلو شامل ہیں۔

بیان میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ پاکستانیوں کی صلاحیتوں اور سیاحوں کی سعودی عرب کی ترقی پذیر سیاحت اور تفریحی صنعتوں پر نمایاں اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’2024 میں، پاکستانی ای سپورٹس کھلاڑیوں نے ریاض میں ہونے والے ای سپورٹس ورلڈ کپ (ای ڈبلیو سی) میں 1700 سے زائد حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے غلبہ حاصل کیا۔‘

بیان میں کہا گیا کہ مستقبل میں، سعودی عرب دی سعودی ریڈ سی کے خصوصی ہوٹلوں کے ساتھ لگژری سفر کی نئی تعریف قائم کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں سکس سینسز سدرن ڈیونز، جے ڈبلیو میریٹ اور دی ریزرو بھی شامل ہیں۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق یہ عالمی معیار کے ریزورٹس اعلیٰ درجے کی مہمان نوازی کے ساتھ ایک بے مثال سمندری سیاحت کے تجربے کا وعدہ کرتے ہیں۔

سیاحتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لیپ آئی ٹی ایکسپو میں پاکستانی نمائش کنندگان کی سب سے زیادہ شرکت ریکارڈ کی گئی، جو ٹیکنالوجی انڈسٹری میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو اجاگر کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سیاحتی مہم میں سعودی عرب کو مختلف پہلوؤں کے ذریعے پیش کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس سے فیشن اور میڈیا انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب کو اپنے اگلے تخلیقی اور کاروباری شراکت دار کے طور پر منتخب کرنے کی ترغیب ملے گی۔

سعودی عرب کے تازہ ترین اقدامات میں گروپ انکلوسیو ٹورز شامل ہیں، جو گروپ کی شکل میں سفر کو آسان بناتے ہیں اور رمضان کے آخری لمحات کے خصوصی پیکجز بھی ہیں اور زائرین کو مقدس مہینے کی روحانیت کو ایک پرلطف ماحول میں تجربہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا: ’عمرہ زائرین کے لیے ای-ویزا کے اجرا نے مذہبی سفر کو مزید آسان بنا دیا ہے، جس سے کسی بھی سعودی ایئرپورٹ پر بلا روک ٹوک داخلہ مل سکتا ہے۔‘

سعودی ٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازوں کا سب سے بڑا مرکز ہونے کی وجہ سے، ملک کے پاس ایک وسیع فضائی نیٹ ورک اور ایک ہموار سیاحتی ویزا کا عمل ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سفر کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بناتا ہے۔

بیان کے مطابق: ’زائرین یونیسکو کے عالمی ورثے کے آٹھ مقامات کو دیکھ سکتے ہیں، کاروباری ماحول سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور محرم کے بغیر عمرہ سفر کا تجربہ کر سکتے ہیں۔‘

سعودی عرب میں مختلف سیاحتی مقامات کے حوالے سے کہا گیا کہ عسیر کا علاقہ اپنی سر زمین، اونچی پہاڑیوں اور سرسبز و شاداب ہریالی کے ساتھ موسم گرما میں ایک پرکشش تفریح کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Visit Saudi (@visitsaudi)

جبکہ طائف اپنے دلکش گلاب کے باغات اور پُرجوش کیبل کار ایڈونچر کے لیے مشہور ہے، ساتھ ہی ساحلی اور ثقافتی دارالحکومت جدہ زائرین کو البلد کو دریافت کرنے کی دعوت دیتا ہے، جو کہ یونیسکو کا عالمی ورثہ سائٹ ہے، جس میں صدیوں پرانے سوق اور تاریخی فنِ تعمیر موجود ہے۔

ریاض، موسم سرما کے مہینوں میں، ریاض سیزن کے ساتھ ایک ثقافتی مرکز میں تبدیل ہو جاتا ہے، جس میں بلیوارڈ ورلڈ اور عمیق تفریحی تجربات جیسے شاندار پرکشش مقامات شامل ہیں۔

دوسری طرف تاریخی الدرعیہ، جو سعودی عرب کی جائے پیدائش ہے، ملک کے ماضی کے حوالے سے سفر پیش کرتا ہے، جبکہ سنہری عرب ریت کے ٹیلے دنیا کے منفرد صحرائی مہم جوئی کا ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ العلا تاریخ کے شیدائیوں کو اس کے شاندار مقامات، بشمول حجرا (یونیسکو کی عالمی ورثہ سائٹ) کے ساتھ اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا