آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مالی وجوہات کی بنا پر رواں سال افغانستان کے خلاف متعدد فارمیٹ کی سیریز منسوخ کردی ہے۔
ویسٹ انڈیز مئی جون میں آئرلینڈ میں چھ محدود اوورز کے میچز کھیلے گا جس کے بعد انگلینڈ ستمبر میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پہنچے گا۔
اس کے بعد آئرلینڈ کو جولائی میں ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے افغانستان کی میزبانی کرنی تھی۔
کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو وارن ڈیٹرم نے منگل کو ٹیم کے موسم گرما کے شیڈول کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ ’ایک طے شدہ سیریز جو مالی وجوہات کی بنا پر نہیں ہوگی وہ افغانستان کے خلاف ہے۔ یہ فیصلہ قلیل مدتی بجٹ کی رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ تنظیم کے سٹریٹجک مقاصد میں متوازن سرمایہ کاری فراہم کرنے کے لیے بورڈ کے مینڈیٹ کی تعمیل کرنے کی ہماری ضرورت کا حصہ ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ڈیوٹرم نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ آئرلینڈ ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے سرمایہ کاری کرے گا۔
آئرش حکومت نے گذشتہ اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ ڈبلن کے قریب بلانچرڈ ٹاؤن میں نیشنل سپورٹس کیمپس میں ایک سٹیڈیم تعمیر کرے گی، جہاں 2030 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھی ہوں گے، جس کی میزبانی آئرلینڈ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر کرے گا۔
ڈیوٹرم نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر، میدان کے اندر اور باہر، وقت کے ساتھ ساتھ یہ آئرش کرکٹ کی تاریخ میں سب سے اہم سالوں میں سے ایک کے طور پر دیکھا جائے گا۔
آئرلینڈ کے اس بیان پر ابھی افغانستان کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن افغان شائقین کے لیے یہ یقینا کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔
افغانستان فیوچر سٹارز رواں ماہ کے آخر میں تاہم نیپال کا دورہ کریں گے جہاں وہ ہوم ٹیم کے خلاف تین یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلیں گی۔
ان میچوں کے بعد وہ آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائرز میں حصہ لیں گے جو 12 سے 21 اپریل تک نیپال میں شیڈول ہے۔
افغانستان انڈر 19 ٹیم اور میزبان ٹیم کے درمیان تین روزہ میچز 3، 6 اور 9 اپریل کو شیڈول ہیں جبکہ تمام میچز دارالحکومت کٹمنڈو میں کھیلے جائیں گے۔