امریکی شہری پاکستان کا سفر کرنے پر نظر ثانی کریں: سٹیٹ ڈپارٹمنٹ

امریکی حکومت نے پاکستان کے سفر کے حوالے سے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

10 جنوری 2025 کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پیرس جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے پہلے امیگریشن افسران مسافروں کے دستاویزات کی جانچ کر رہے ہیں (فاروق نعیم / اے ایف پی)

امریکی حکومت نے پاکستان کے سفر کے حوالے سے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو جاری ہونے والی ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو ’دہشت گردی اور مسلح تنازعے کے ممکنہ خطرے‘ کے پیش نظر جنوبی ایشیائی ملک کے سفر پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

امریکی شہریوں کے لیے تیسری سطح کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ’پرتشدد انتہا پسند گروہ پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کی وجہ سے صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا سفر نہ کریں جس میں سابقہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے بھی شامل ہیں۔

ایڈوائزری میں میں مزید کہا گیا کہ ’دہشت گردی اور مسلح تنازعے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر انڈیا پاکستان سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھی سفر سے گریز کریں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی ایڈوائزری کے مطابق: ’ پاکستان کا سیکیورٹی ماحول غیر مستحکم ہے اور بعض اوقات بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تبدیل ہو سکتا ہے۔

’بڑے شہروں، خاص طور پر اسلام آباد میں، سکیورٹی کے وسائل اور بنیادی ڈھانچہ زیادہ بہتر ہیں اور ان علاقوں میں سکیورٹی فورسز کسی ہنگامی صورت حال میں نسبتاً تیزی سے ردعمل دے سکتی ہیں جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں ایسا ممکن نہیں۔‘

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ’خطرات کے پیش نظر پاکستان میں کام کرنے والے امریکی سرکاری اہلکاروں کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے علاوہ بیشتر علاقوں میں سفر کرنے کے لیے خصوصی اجازت لینا ضروری ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا