’ایک ٹریلین ڈالر ڈیل‘: امریکی صدر ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، لیکن ان کے مطابق اس کا بنیادی مقصد کاروباری معاہدہ ہے۔

چھ مارچ 2025 کی اس تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے (اے ایف پی/ مینڈیل نائن)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ سعودی عرب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جہاں وہ ایک بڑے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ سے جب سوال کیا گیا کہ آیا وہ روسی صدر ولادی میر پوتن سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے، تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ تیل کی دولت سے مالامال اس خلیجی ملک کا دورہ کریں گے، لیکن ان کے مطابق اس کا بنیادی مقصد کاروباری معاہدہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا:’میں سعودی عرب جا رہا ہوں‘، تاہم انہوں نے دورے کی تاریخ کا ذکر نہیں کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا: ’میں نے کہا کہ میں اس وقت جاؤں گا جب آپ امریکی کمپنیوں سے ایک کھرب ڈالر، یعنی ایک ٹریلین ڈالر کی خریداری کریں گے، چار سال کی مدت میں۔ انہوں نے اس پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، لہٰذا میں وہاں جا رہا ہوں۔‘

سعودی عرب حالیہ دنوں میں روس اور یوکرین کے ساتھ امریکی سفارت کاری کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات پر زور دیا ہو۔

2017 میں اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران، ٹرمپ نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا، بجائے برطانیہ کے، کیونکہ سعودی عرب نے 450 بلین ڈالر کی امریکی مصنوعات خریدنے کا وعدہ کیا تھا۔

ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ بھی قریبی کاروباری تعلقات قائم کیے ہیں۔ دسمبر میں ٹرمپ آرگنائزیشن نے جدہ میں ایک ٹرمپ ٹاور کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا