پی ایس ایل 10: اب تک کون کامیاب کون ناکام؟

پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن جاری ہے اور اس وقت یہ لیگ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی۔

پاکستانی شائقین کے لیے اب تک کی سب سے تشویش ناک بات بلے بازوں بابر اعظم اور صائم ایوب کا آؤٹ آف فارم ہونا ہے(تصاویر: اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن جاری ہے اور اس وقت یہ لیگ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی۔

پی ایس ایل ایکس کے پہلے مرحلے میں راولپنڈی اور کراچی میں میچز کھیلے گئے جبکہ اب ان دو سٹیڈیمز کے ساتھ ساتھ لاہور اور ملتان میں بھی میچز جاری ہیں۔

اس بار پی ایس ایل ایکس میں آسٹریلیا کے سابق باز ڈیوڈ وارنر بھی شریک ہیں جو کہ پی ایس ایل میں ان کی پہلی بار شرکت ہے۔

اس سے قبل ڈیوڈ وارنر انڈین پریمیئر لیگ میں کئی سیزن کھیل چکے ہیں تاہم رواں سال وہ پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل ایکس میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج کھیل میں مزید دلچسپی پیدا کر رہا ہے، اسی وجہ سے رواں سال پاکستان سپر لیگ دیکھنے والوں کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے مطابق رواں سال پی ایس ایل دیکھنے والوں کی تعداد میں گذشتہ سال کی نسبت 826 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

پی ایس ایل ایکس میں سب سے زیادہ رنز

اب تک پی ایس ایکس میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان چھ اننگز میں 75 کی اوسط سے 302 رنز بنا سکے ہیں۔

سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحب زادہ فرحان 47 کی اوسط سے پانچ اننگز میں 236 رنز بنا چکے ہیں۔

تیسرے نمبر پر کراچی کنگز کے جیمز ونس ہیں جنہوں نے چھ اننگز میں 36 کی اوسط سے 216 رنز بنائے ہیں۔

سب سے زیادہ وکٹس

رواں سال پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں کراچی کنگز کے حسن علی 13 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جیسن ہولڈر 12 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کراچی کنگز کے ہی عباس آفریدی 10 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹورنامنٹ فین ریٹنگز

کرک انفو پر فین ریٹنگز کے اعتبار سے رواں پی ایس ایل میں جیسن ہولڈر 52 رنز اور 12 وکٹوں کے ساتھ 7.6 پوائنٹس سے پہلے، صاحب زادہ فرحان 7.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لاہور قلندرز کے سکندر رضا 7.4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم، صائم ایوب آؤٹ آف فارم

پی ایس ایل ایکس میں پاکستانی شائقین کے لیے اب تک کی سب سے تشویش ناک بات بلے بازوں بابر اعظم اور صائم ایوب کا آؤٹ آف فارم ہونا ہے جو اب تک چھ میچز کھیل کر صرف 117 رنز بنا سکے ہیں جس میں ایک نصف سینچری بھی شامل ہے۔

پشاور زلمی کے ہی دوسرے اوپنر صائم ایوب بھی انجری کے بعد واپس آئے ہیں تاہم انہیں بھی اپنی فارم حاصل کرنے میں تگ و دو کا سامنا ہے۔

صائم ایوب چھ میچز کھیل کر اب تک صرف 69 رنز بنا سکے ہیں جس میں ایک نصفر سینچری بھی شامل ہے۔

شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کی کارکردگی

پاکستانی بولرز کی بات کی جائے تو پاکستانی ٹیم کی بولنگ کے سرخیل شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ سب ہی شاندار کارکردگی سے کوسوں دور نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاہین آفریدی اب تک چھ میچز کھیل کر 168 رنز کے عوض آٹھ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

حارث رؤف چھ میچز میں 231 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لے سکے ہیں جبکہ نسیم شاہ چار میچز میں 115 رنز دے کر پانچ وکٹیں لے سکے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورت حال

پی ایس ایل ایکس کے پوائنٹس ٹیبل پر نگاہ ڈالیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے تمام میچز جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

لاہور قلندرز چھ میں سے تین میچز جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھ میں سے تین میچز جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کر چکی ہے۔

کراچی کنگز بھی چھ میں سے تین میچز جیت کر چھ پوائنٹس جبکہ پشاور زلمی کے چھ میچز میں صرف چار پوائنٹس ہیں۔

ملتان سلطانز پوائٹس ٹیبل پر چھ میچوں میں صرف ایک جیت کر سب سے نیچے ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ