خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے ایک سرکاری سکول کے طالب علم نے حال ہی میں ’پاشا انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ایوارڈ‘ جیتا ہے۔ یہ انعام قومی سطح پر سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں حوصلہ افزائی کے لیے دیا جاتا ہے۔
مردان کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بغداد کے لقمان خان کو ایک ایپ بنانے پر پاشا ایوارڈ ملا جس میں گیمز، میوزک اور اینیمیشن جیسے فیچرز ہیں۔
اس ایپ کو بنانا انہوں نے خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ایرلی ایج پرگرام کے تحت ٹریننگ کے دوران سیکھا۔
لقمان کی خواہش ہے کہ انہیں جدید کمپیوٹر مل جائے تاکہ وہ ایسی ایپس بنا سکیں جو ایپ سٹورز پر بھی دستیاب ہو سکیں۔