سنگلز ڈے: چین میں ہر سیکنڈ میں پانچ لاکھ ڈالر کی شاپنگ

علی بابا کے مطابق ان کے ویب سائٹ پر آدھی رات سے دوپہر تک کے درمیان 205.7 ارب یوان یعنی 23 ارب پاؤنڈز کی فروخت کی گئی۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو  میں ایک ڈلیوری کمپنی کے گودام میں سنگلز ڈے کے موقعے پر پیکجوں کا ڈھیر (اے ایف پی) 

چین میں آن لائن شاپنگ یعنی ای کامرس کی تاریخ کے سب سے مصروف ترین دن ’سنگلز ڈے‘ پر ایک محض آدھے دن میں ہی 43 ارب پاؤنڈ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ ’سنگلز ڈے‘ سالانہ بنیادوں پر فروخت کے حوالے سے یہ دنیا کا سب سے مصروف ترین دنوں میں شمار ہوتا ہے۔ 

مالیت کے حساب سے یہ ایک سیکنڈ میں پانچ لاکھ پاؤنڈز کی آن لائن شاپنگ بنتی ہے۔ یقینی طور پر ان آن لائن ری ٹیلرز کے لیے یہ ایک امید کی گھڑی تھی جو طلب میں کمی کے باعث کاروبار میں سست روی کا سامنا کر رہے تھے۔

غیر مستحکم معاشی نمو اور چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے باعث لوگ اخراجات میں کمی کرنے پر مجبور تھے۔

سنگلز ڈے 1990 میں ویلنٹائنز ڈے کے متبادل کے طور پر ان لوگوں کے لیے متعارف کروایا گیا تھا جو کسی رومانوی ساتھی کے بغیر رہ رہے ہیں۔ یہ دن 11 نومبر کو منایا جاتا ہے اور اسے ہندسوں میں چار سنگلز یعنی 11-11 لکھا جاتا ہے۔

علی بابا، جے ڈی ڈاٹ کام اور سننگ جیسی بڑی کمپنیوں کی جانب سے یہ دن گذشتہ دہائی سے قومی شاپنگ کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس سال اس دن کا لاچ ایک گالا سے ہوا جس میں امریکی پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ نے مرکزی پرفارمنس پیش کی۔

یہ دن امریکہ میں منائے جانے والے بلیک فرائیڈے جیسا ہی ہے جس میں آن لائن تاجر مختلف مصنوعات پر رعایت دیتے ہیں۔ ان مصنوعات میں سمارٹ فون، مشروبات اور ہیلتھ کئیر کا سامان شامل ہوتا ہے۔

علی بابا کے مطابق ان کے ویب سائٹ پر آدھی رات سے دوپہر تک کے درمیان 205.7 ارب یوان یعنی 23 ارب پاؤنڈز کی فروخت کی گئی جبکہ اسی وقت کے دوران جے ڈی ڈاٹ کام نے 179.4 ارب یوان یعنی 20 ارب پاؤنڈز کمائے۔

چین میں ای کامرس کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کی وجہ ریوائتی تجارتی مراکز کی کمی اور حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس بار کا سنگلز ڈے علی بابا کمپنی کے بانی جیک ما کے دست بردار ہونے کے بعد آن لائن شاپنگ کے قومی دن کا پہلا موقع تھا۔ انہوں نے ستمبر میں استعفیٰ دیا تھا۔

جیک ما چین کی امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں۔ دولت کا حساب لگانے والی ویلتھ ٹریکنگ ہرون رپورٹ کے مطابق ان کی دولت کا تخمینہ 30.5 ارب پاؤنڈ لگایا گیا ہے۔ وہ ایک متحرک شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2017 میں جیک ما نے علی بابا کی سالانہ پارٹی کے دوران مائیکل جیکسن کے گانے پر رقص کیا تھا اور آخر میں انہیں موٹر بائیک کے ذریعے سٹیج سے لے جایا گیا۔

گذشتہ سال علی بابا نے سنگلز ڈے پر 213 ارب یوان یعنی 24 ارب پاؤنڈز کی شاپنگ ہونے کا اعلان کیا تھا جو ان کی روزانہ کی اوسط آمدن سے 13 فیصد زیادہ تھا۔

چین میں آن لائن شاپنگ میں کافی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن ملک کی سست معیشت کے باعث شہری اپنے اخراجات میں کمی کر رہے ہیں۔ چین میں ای کامرس ملک بھر میں ہونے والی خرید و فروخت کا 19.5 فیصد حصہ ہے جبکہ امریکہ میں یہی شرح 11 فیصد ہے۔

لیکن ہر فرد آن لائن شاپنگ کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کے حق میں نہیں ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے سنگلز ڈے پر پیکنگ مٹیریل کے زیادہ استعمال اور ضیاع پر تنقید کی جا رہی ہے۔

اس بارے میں کوئی باضابطہ ریکارڈ تو موجود نہیں ہے لیکن گرین پیس نامی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ لگ بھگ 2 لاکھ پچاس ہزار ٹن سے زائد پیکنگ مٹیریل استعمال کیا گیا ہے۔

پیر کو گرین پیس ایسٹ ایشیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا گیا: ’اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو چین میں سامان کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والا مٹیریل 2025 تک چار گنا بڑھ جائے گا۔ سنگلز ڈے سالانہ بنیادوں پر ایک یاددہانی ہے کہ ہمیں اپنے کوڑے میں کمی کرنی چاہیے۔‘

 

اس رپورٹ میں ایسوسی ایٹڈ پریس کی معاونت شامل ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا