325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ڈومیسٹک سیزن میں شریک فرسٹ الیون، سیکنڈ الیون اور انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شامل تمام کرکٹرز شامل ہیں۔
رواں سال جاری کی گئی پالیسی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہر کرکٹر کی بنیادی کٹیگری گولڈ رکھی گئی ہے۔
اس مرتبہ ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 6 ایمرجنگ کرکٹرز سمیت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے 2 بہترین کھلاڑیوں کو بھی شامل کرسکتی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پی ایس ایل 2020 کی گولڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کے 48، ویسٹ انڈیز کے 40، سری لنکا کے 19، بنگلہ دیش کے 10، افغانستان کے چھ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چار،چار،آئرلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمباوے کے تین،تین جبکہ کینیڈا، نیدرلینڈز، سکاٹ لینڈ اور امریکہ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
گولڈ کٹیگری میں شامل نمایاں غیرملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے گلبدین نائب، حضرت اللہ اور محمد شہزاد سمیت آسٹریلیا کے بینک ڈنک، بنگلہ دیش کے مہدی حسن، مصدق حسین اور تسکین احمد کے علاوہ انگلینڈ کے بینک ڈکٹ، کرس ووڈ، جیڈ ڈرنبیخ، جیمی اوورٹن، جوئے کلارک، ریس ٹاپلے، سمت پٹیل اور ثاقب محمود شامل ہیں۔
آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ، کیون اوبرائن سمیت نیوزی لینڈ کے آنٹن ڈیوچ اور جتن پٹیل کے علاوہ جنوبی افریقہ کے فیلنڈر اور وائن پارنیل اور سری لنکا کے اویشکا فرنینڈو، راجاپکشا، دنیش چندی مل، لاہیرو تھیری مانے، لاہیرو کمارا، نوا ن پردیپ، سرنگا لکمل اور اپل تھرنگا شامل ہیں۔
ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر، ڈیون سمتھ، اور کیرون پاؤل سمیت زمباوے کے جیمز ٹیلر، کائل جیروس اور سکندر ضا بھی شامل ہیں۔
گولڈ کٹیگری میں شامل مقامی کھلاڑیوں میں عابد علی، عدنان اکمل، اسد شفیق، اسد علی، اویس ضیا، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، عمران فرحت، عمران خان سینئر، عمران نذیر، خرم منظور، منصور امجد، میر حمزہ، محمد طلحہ، مختار احمد، نعمان انور، رضا حسن، سعد نسیم، سمیع اسلم، شرجیل خان (ری ہیب پروگرام سے مشروط)، عمرگل، عثمان صلاح الدین اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔