اسامہ بن لادن کی اشیا کی امریکی عجائب گھر میں نمائش

نیویارک میں نائن الیون واقعے کی یاد میں بنائے گئے عجائب گھر میں 2001 کے ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق اشیا بھی رکھی گئی ہیں، جب امریکہ نے القاعدہ سربراہ کو ہلاک کیا تھا۔

امریکہ کے شہر نیویارک میں 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کی یاد میں بنائے گئے عجائب گھر نے ایبٹ آباد آپریشن کے متعلق  ایک نیا سیکشن بنایا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سیکشن میں القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے تعاقب میں امریکی خفیہ اداروں کی کوششوں میں استعمال ہونے والی اشیا رکھی گئی ہیں۔

نمائش میں 60 اشیا اور ویڈیوز رکھی گئی ہیں جو امریکی جاسوسوں نے 2001 (جب اسامہ بن لادن افغانستان میں امریکی حملے کے بعد تورہ بورہ سے فرار ہو گئے تھے) سے لے کر 2011 (جب انہیں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن میں نشانہ بنایا گیا تھا) کے دوران استعمال کیں۔

کئی ایسی اشیا بھی عوام کے سامنے لائی گئی ہیں جو امریکی کمانڈوز نے ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے گھر سے تحویل میں لی تھیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا