پاکستان، امریکہ جون میں انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ پر متفق: وزارت داخلہ

امریکہ کی اسلام آباد میں قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں پاکستان میں حالیہ ’دہشت گرد‘ حملوں کی شدید مذمت کی۔

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد میں قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر سے ملاقات کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخہ طلال چوہدری بھی اس موقعے پر موجود ہیں (وفاقی وزارت داخلہ، اسلام آباد)

امریکہ کی پاکستان میں قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں ’دہشت گردی‘ کے خلاف اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق ملاقات میں ’رواں سال جون میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔‘

بیان کے مطابق ملاقات میں جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان امریکہ کا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔

بیان کے مطابق ملاقات، جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودہدی، امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے، میں پاکستان، امریکہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

’وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ حکومت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ضمن میں ہمہ جہتی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔‘

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر مزید کہا کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی ملک واپسی میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ ’امریکہ ہمارا سٹریٹجک پارٹنر ہے اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔‘

پاکستان کو عسکریت پسندی کا سامنا ہے اور حالیہ مہینوں میں خاص طور پر ملک کے جنوبی مغربی صوبہ بلوچستان میں جنگجوؤں نے کئی حملے کیے جن میں درجنوں افراد کی جان گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جمعرات کو کوئٹہ میں پولیس کی ایک گاڑی کے قریب بم دھماکے میں حکام کے مطابق کم از کم تین افراد کی جان گئی جبکہ کم از کم 20 زخمی ہوئے جن میں سے چند کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ’بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ’شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔‘

ادھر جمعرات کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ’انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اور علماکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے  پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان