اللہ رب العزت نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ انسان کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ جب اسے کھانے کو کچھ نہ ملے تو وہ چیختا چلاتا ہے، بھاگ دوڑ کرتا ہے، لیکن ہمارے اردگرد بہت سے جاندار ایسے بھی ہیں جنہیں جب بھوک لگتی ہے تو وہ انسانوں کی طرح چیخ چلا نہیں سکتے اور نہ ہی لوٹ مار کرکے اپنا پیٹ بھر سکتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دنیا کی آبادی بڑھنے اور کنکریٹ کی عمارتوں کی تعمیر کی دوڑ میں ہم نے دیگر جانداروں سے ان کی رہنے کی جگہیں بھی چھین لی ہیں۔
اس وی لاگ میں جلیلہ حیدر نے یہ موضوع اٹھایا ہے کہ خصوصاً موسم سرما میں ہمیں پالتو جانوروں کے ساتھ ساتھ پرندوں اور گلی محلوں میں پھرنے والے دیگر جانداروں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔
وہ کہتی ہیں کہ سردیوں میں بچی ہوئی روٹیاں پانی میں ڈبو کر چھت یا بالکنی میں ڈالنے سے پرندوں کو خوراک میسر ہوگی، جب کہ بلیوں کو بھی اپنے کھانے میں سے تھوڑا سا بچا کر اگر دے دیا جائے تو یہ ایک بہت بڑی نیکی ہے۔
جلیلہ کا کہنا ہے کہ انسان ہونے کے ناطے ہمیں دیگر جانداروں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔