فیس بک پر خواتین محفوظ کیسے رہیں؟

اس حوالے سے فیس بک کی انفو گرافک تصویر میں خواتین کی آگاہی کے لیے چند مشورے دیے گئے ہیں جن میں انہیں اپنی آن لائن موجودگی میں ایسی کسی بھی صورت حال سے محفوظ رہنے سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں۔

خود کو کسی بھی پوسٹ اور تصویر میں ٹیگ کیے جانے کا آپشن بند رکھیں۔(پکسابے)

 

خواتین کے خلاف تشدد دنیا  بھر میں انسانی حقوق کے حوالے سے ایک مستقل پریشان کن معاملہ ہے اور یہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں بھی آتا ہے۔ 25 نومبر کا دن اقوام متحدہ کی جانب سے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

فیس بک کے مطابق وہ اپنے پلیٹ فارم کو خواتین کے لیے ایک محفوظ اور خوشگوار جگہ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ بہت اہم بات ہے کہ خواتین کو ان تمام وسائل اور ذرائع کا علم ہو جن کے ذریعے وہ خود کو محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ اس میں اپنی نجی زندگی کو صرف اپنی ذات تک محدود رکھنا اور آن لائن ہراسانی سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے بارے میں یہ سیکھنا کہ وہ سے کیسے بچ سکتی ہیں؟ یہ سب کچھ شامل ہے۔

اس حوالے سے فیس بک کی انفو گرافک تصویر میں خواتین کی آگاہی کے لیے چند مشورے دیے گئے ہیں جن میں انہیں اپنی آن لائن موجودگی میں ایسی کسی بھی صورت حال سے محفوظ رہنے سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں۔

خواتین کے لیے فیس بک پر محفوظ رہنے کے پانچ طریقے:

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فرینڈ ریکوئسٹ قبول کرتے ہوئے احتیاط کریں، دوستوں کی ریکوئسٹ ان سے پوچھ کے قبول کریں۔

اپنی پوسٹ دیکھنے یا نہ دیکھنے کے لیے مخصوص لوگوں کو دھیان سے منتخب کریں۔

خود کو کسی بھی پوسٹ اور تصویر میں ٹیگ کیے جانے کا آپشن بند رکھیں۔

فیس بک پر خود کو سرچ کیے جانے کے امکانات کم سے کم رکھیں، اپنا فون نمبر، ای میل پبلک نہ رکھیں۔

لاگ ان نوٹیفیکشن آن رکھیں اور فیس بک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے دہرے حفاظتی اقدامات یعنی فون پر کوڈ بھیجنے جیسی سیکیورٹی سیٹنگز اپنائیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل