اوبر گاڑیوں میں ہزاروں جنسی حملوں کا انکشاف

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کا کہنا ہے کہ 2017 اور 2018 میں امریکہ میں جنسی ہراسانی کے تقریباً چھ ہزار واقعات اوبر کو رپورٹ کیے گئے جن میں 450 سے زائد ریپ کیسز شامل ہیں۔ 

ان دنوں اوبر کو ہراسانی کی شکایات سے نمٹنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے (اے ایف پی)

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کا کہنا ہے کہ 2017 اور 2018 میں امریکہ میں جنسی ہراسانی کے تقریباً چھ ہزار واقعات اوبر کو رپورٹ کیے گئے جن میں 450 سے زائد ریپ کیسز شامل ہیں۔ 

ان دنوں اوبر کو ہراسانی کی شکایات سے نمٹنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

اوبر کی جانب سے جمعرات کو ایک سیفٹی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں مسافروں اور ڈرائیوروں دونوں پر حملوں کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اوبر نے اس قسم کی تفصیلات عوامی سطح پر جاری کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران 19 جان لیوا حملے بھی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 2017 سے 2018 کے درمیان رپورٹ ہونے والے جن واقعات میں اضافہ ہوا ہے وہ پانچ کیٹیگریز ہیں جن میں ریپ بھی شامل ہے، تاہم اوبر کا کہنا ہے کہ ٹرپس میں اصافے سے حملوں کے سلسلے میں کمی آئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’2017 سے 2018 تک اوبر نے پانچ سب سے زیادہ خطرناک جنسی حملوں میں 16 فیصد کمی دیکھی ہے۔‘

’یہ رپورٹ انتہائی منفرد ہے، اور اس میں رپورٹ ہونے والا ہر ایک واقعہ، جو کسی نہ کسی کی جانب سے بیان کیا گیا ہے انتہائی دردناک ہے۔‘

اسی طرح اوبر کا کہنا ہے کہ ’19 جان لیوا واقعات جو 2017 سے 2018 کے دوران پیش آئے میں سے 18 کا تعلق اوبر سے ہے۔‘

ان واقعات کے دوران ہلاک ہونے والوں میں آٹھ رائڈرز، سات ڈرائیور اور چار آس پاس کھڑے افراد ہیں شامل ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جان لیوا حادثات کے اعداد و شمار بھی بتایے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران کل 97 حادثات میں 107 افراد مارے گئے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ