سام سنگ نے آئی فون 11 کا مقابلہ کرنے کے لیے اگلے سال ریلیز ہونے والے گلیکسی ایس 11 میں مبینہ طور پر 108 میگا پکسل کا الٹرا ہائی ریزولوشن کیمرا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا کہ فون میں مرکزی لینز کے علاوہ الٹرا وائیڈ ۔اینگل لینس اورX 5 آپٹیکل زوم پر مشتمل تین اور کیمرے بھی ہوں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی سام سنگ ایس 11 کی مبینہ تصویر سے اس خبر کو تقویت ملتی ہے، کیونکہ فون کے پیچھے کیمروں کا بڑا سیٹ اپ نظر آ رہا ہے۔
سام سنگ نے اس رپورٹ پر تبصرے سے انکار کیا ہے۔
بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ سام سنگ کا یہ کیمرا سیٹ اپ اس کی ایک اور ’کلیم شیل‘ ڈیوائس میں بھی ہو گا، جو اگلے سال ریلیز ہو سکتی ہے۔
بڑے برانڈز مثلاً ایپل، ہواوے اور سام سنگ کے تقریباً ایک جیسی پرفارمنس دکھانے والے مہنگے سمارٹ فونز میں فرق صرف جدید ترین کیمروں کا رہ گیا ہے اور کمپنیاں صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جدید سے جدید کیمرہ سیٹ اپ متعارف کروا رہی ہیں۔
ستمبر میں ریلیز ہونے والے آئی فون 11 کے پیچھے نصب دو کیمروں میں سے ایک 12 میگا پکسل کا ہے، جو اپنی لاجواب تصاویر کی وجہ سے بہت مشہور ہوا۔
جدید کیمروں کی اس دوڑ میں ایک اور بڑا نام گوگل کا پکسل فورسمارٹ فون ہے۔