حج و عمرے پہ گئے پاکستانی زائرین کی جبل رحمت پر وال چاکنگ

حج و عمرے کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین مقدس مقامات پر بھی اپنے ناموں کی نشانیاں چھوڑ آتے ہیں۔

میدان عرفات میں واقع پہاڑ جبلِ رحمت پر بھی چند پاکستانیوں نے اپنے نام لکھ رکھے ہیں۔ (تصاویر : سہیل اختر)

پاکستان میں وال چاکنگ ہر جگہ عام دکھائی دیتی ہے۔ آپ کسی بھی شہر، کسی بھی علاقے میں چلے جائیں، دیواروں پر کچھ نہ کچھ لکھا ہوا ضرور نظر آئے گا۔

ملک سے باہر جاکر بھی ہمارے ہم وطن اپنی اس عادت کو نہیں بھولتے۔ 

بالخصوص حج و عمرے کے لیے جانے والے زائرین بھی مقدس مقامات پر اپنے ناموں کی نشانیاں چھوڑ آتے ہیں۔

میدان عرفات میں واقع پہاڑ جبلِ رحمت پر بھی چند پاکستانیوں نے اپنے نام لکھ رکھے ہیں۔ 

تقریباً 60 میٹر بلند جبل رحمت کو ’جبل عرفہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ 

چند تصاویر ملاحظہ کیجیے:






whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی