زیادہ ہارن بجائیں گے تو سگنل ’سزا‘ دے گا

ممبئی پولیس کی شور کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ’زیادہ ہارن، زیادہ انتظار‘ کی پالیسی کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ہارن بجانے کے خلاف ممبئی پولیس  کی جانب سے جاری  کی گئی  اشتہاری ویڈیو  کو وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا  ہے (فائل تصویر: اےا یف  پی)

بھارت کے شہر ممبئی میں ٹریفک سگنلز پر ہارن کا شور معمول کی بات ہے، جہاں سرخ بتی پر عوام اگلی گاڑیوں کو چلنے کے لیے ہارن کا بے دریغ استعمال کیا کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیکن اب ممبئی پولیس نے صوتی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نیا حل ڈھونڈ نکالا ہے، جس کے تحت جس لائن میں سرخ بتی پر ہارن کا شور ایک خاص حد سے تجاوز کرے گا اس سائیڈ کا سگنل تاخیر سے سبز ہو گا۔

ممبئی پولیس نے اس حوالے سے ایک اشتہاری ویڈیو جاری کی ہے جس کو وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔

ممبئی پولیس نے گذشتہ جمعے کو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’براہ کرم! ہارن بجانا ٹھیک نہیں ہے۔ دیکھیے ممبئی پولیس نے شہر کے لاپرواہ ہارن بجانے والوں کے لیے کیسا ’میوٹ بٹن‘ متعارف کرایا ہے۔‘

بھارتی اخبار ’ممبئی مرر‘ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ایک یاد دہانی ہے تاکہ لوگوں کے عمل پر ان کو آئینہ دکھایا جائے کہ وہ اپنے سماجی برتاؤ سے روشناس ہوسکیں۔ 

ممبئی پولیس کے اس اقدام کو سراہنے والوں میں بالی وڈ سٹار ریتک روشن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹس کے ذریعے شور کی آلودگی کو روکنے کے لیے اس ذمہ داری کا حصہ بن کر ممبئی پولیس کی حمایت کا اعلان کیا۔

ریتک نے ممبئی پولیس کی ویڈیو شیئر کرتے لکھا: ’ممبئی پولیس کا شاندار اقدام۔‘     

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا: ’اس قدر شور کے ساتھ امن کا خواب دیکھنا ممکن نہیں۔ صبر ہی اس انتشار کا حل ہے۔ مجھے ممبئی کا شہری ہونے پر فخر ہے اور میں شور کی آلودگی کو کم سے کم کرنے کے لیے اپنی رضاکارانہ خدمت پیش کرتا ہوں۔‘

ممبئی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کے بعد بھارت میں ’Honk Responsibly‘ ٹرینڈ کرنے لگا اور لوگوں نے اس منفرد حکمت عملی کو خوب داد دی۔

بھارت کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنیوں میں سے ایک ’ٹیک مہندرا‘ کے سی ای او چندر پرکاش گُرنانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’یہ شور کے مسٔلے کا ٹھوس حل دکھائی دیتا ہے۔ ممبئی پولیس داد کی مستحق ہے۔‘

اداکار راہول دیو نے لکھا: ’شاباش ممبئی پولیس۔ ہارن بجانے والے خبردار ہو جائیں۔ زیادہ ہارن بجانے کا مطلب لمبا انتظار ہے۔‘

میڈیا انڈسٹری سے وابستہ سمیر عباس کا کہنا تھا: ’ ممبئی پولیس کا زبردست حیرت انگیز اقدام۔۔۔ اس طرح ممبئی کے لاپرواہ ہارن بجانے والوں کے لیے یہ ’میوٹ بٹن ہے‘۔۔  بہت اعلیٰ !!‘

کھیلوں سے وابستہ کنیتا کیڈاکیا پٹیل نے ممبئی بھاشا میں لکھا: ’سمجھاچ نہیں، شاندار اقدام۔‘

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ