عمر اکمل والا واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے سامنے آیا: پی سی بی

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمراکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے اور اس کے بعد جب سکن فولڈ ٹیسٹ (جسم میں چربی کی مقدار جاننے کا ٹیسٹ) ہوا تو انہوں نے مبینہ طور پراپنے کپڑے اتار دیے۔

آفیشل بیان کے مطابق یہ معاملہ اب ختم ہوچکا ہے اور پی سی بی اور عمر اکمل اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔(فائل تصویر: اے ایف پی)

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل ماضی میں بھی کئی بار مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں اور اب لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ طور پر ان کے نامناسب رویے کی شکایت پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہوئی، جس پر پی سی بی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے چلنے والی خبروں کے مطابق عمراکمل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چند دن قبل ہونے والا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے. اس کے بعد جب سکن فولڈ ٹیسٹ (جسم میں چربی کی مقدار جاننے کا ٹیسٹ) ہوا تو انہوں نے مبینہ طور پراپنے کپڑے اتار دیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واقعے کی شکایت موصول ہونے پر کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ وہ جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گا کہ کیا عمراکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران کوچنگ سٹاف سے بدتمیزی کی یا نہیں۔

آج پی سی بی کی طرف سے جاری شدہ بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی کے حوالے سے اپنی کارروائی مکمل کرلی ہے۔

پی سی بی کے مطابق: ’تمام فریقین کا موقف جاننے کے بعد یہ امر سامنے آیا ہے کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔‘

بیان کے مطابق عمر اکمل کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کرنے کے بعد پی سی بی نے انہیں سرزنش کرتے ہوئے بطور سینئیر کرکٹر ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔

بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ آفیشل بیان کے مطابق یہ معاملہ اب ختم ہوچکا ہے اور پی سی بی اور عمر اکمل اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ