پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فوری طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کو ملتوی کردیا ہے اور ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ چند روز قبل پاکستان چھوڑ کر جانے والے ایک کھلاڑی میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ مذکورہ کھلاڑی کی اسکریننگ جلد مکمل کرلی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق پی سی بی نے ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے اسکواڈز میں شامل تمام کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف، میچ آفیشلز، فرنچائز مالکان اور پروڈکشن عملے کے ٹیسٹ کے لیے تمام انتظامات کر رکھے ہیں اور پی سی بی نے ان تمام افراد کو ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے تک سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
HBL PSL 2020 postponed, to be rescheduled. More details to follow in due course#HBLPSLV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 17, 2020
دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے واضح کیا کہ پی سی بی میچ والے دنوں میں اور ان دنوں میں جب میچ نہیں ہو رہے تھے، احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تھرمل گن سے کھلاڑیوں، آفیشلز اور میڈیا نمائندگان کا بخار باقاعدگی سے چیک کرتا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس وبا سے آگاہی اور نمٹنے میں حکومتی مہم کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہم پرامید ہیں کہ روزمرہ کی زندگی میں جلد ہر چیز معمول پر آجائے گی اور ہم مداحوں کے لیے کرکٹ واپس لائیں گے۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پی ایس ایل میچز کو ملتوی کیے جانے کے فیصلے کو جہاں کچھ مداحوں نے سراہا ہے، وہیں کچھ اس سے مایوس بھی نظر آئے، جبکہ کچھ لوگوں نے حسب معمول میمز کا سہارا لے کر اس صورت حال کو بیان کیا ہے۔
حکمران جماعت پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بقیہ میچز ملتوی کرنے کے پی سی بی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ایک کامیاب ایونٹ منعقد کروانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔
Good decision by PCB & the Govt for not holding rest of #PSL5 @thePSLt20 matches. Welldone upon holding a v successful #PSLV2020 Thanks to all spectators who ve bn coming & ensuring Jam Packed Stadiums witnessing thrillers among teams.
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 17, 2020
Stay safe everyone! Prayers @TheRealPCB
صحافی وجاہت کاظمی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پی سی بی انتظامیہ، آفیشلز اور براڈ کاسٹرز کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مبصر رمیز راجہ کے مطابق کراچی کنگز کے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز میں کرونا وائرس کی علامات تھیں، جس کے بعد وہ واپس چلے گئے ہیں اور انہوں نے خود کو آئیسولیشن میں رکھا ہے۔
All #PSLV2020 players, team management, PCB officials and broadcasters to undergo #COVID2019 tests. Ramiz Raja says that Alex Hales, representing Karachi Kings, had symptoms of #coronavirusinpakistan after which he went back to England and has put himself in self-isolation.
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) March 17, 2020
محسن نامی ایک صارف نے کچھ عرصہ قبل اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے مشہور ہونے والے بچے احمد کی تصویر شیئر کی، جس پر لکھا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہونے پر ہر پاکستانی کہہ رہا ہے: ’ایسے تو نہیں ہوتا۔‘
Only final 3 matches left but #PSLV2020 postponed.
— Mohsin (Chinni's ) (@_mmj13_) March 17, 2020
Every Paki Rn: pic.twitter.com/xSGoWL9Ajg
ایک صارف نے میچز ملتوی ہونے پر پاکستانی عوام کا ردعمل کچھ یوں دکھایا۔
@thePSLt20 postponed
— Faraz Khan (@Fraz_khan007) March 17, 2020
Pakistani awam:#PSLV2020 #PSL5 pic.twitter.com/qbvaOhil97
الوینہ ملک نامی صارف نے گذشتہ ورلڈ کپ میں وائرل ہونے والے پاکستانی کرکٹ مداح صارم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’لاہور قلندرز پہلی مرتبہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوئی اور پی سی بی نے میچز ملتوی کردیے، جس پر قلندرز کا ردعمل کچھ ایسا ہے۔‘
LAHORE QALANDARS IN SEMIFINALS FOR THE VERY FIRST TIME IN FIVE YEARS.
— VIN. (@AlvinaMalik6) March 17, 2020
PCB: NO MORE PSL.
QALANDARS:#PSLV2020 pic.twitter.com/aP5x7WF13B
زاہد صدیقی نے بھی پی ایس ایل میچز کے ملتوی ہونے پر لاہور قلندز کی صورت حال پر کچھ ایسے روشنی ڈالی۔
#PSLV2020 postponed due to coronavirus
— Zahid Siddique (@ZahidSiddique_) March 17, 2020
Lahore Qalandar Fans Right Now pic.twitter.com/yTjUVzT3Tg
کچھ صارفین نے پی ایس ایل میچز کے ملتوی کیے جانے کو بری خبر قرار دیا۔
Sad News
— Muhammad Ali (@Muhamma33803609) March 17, 2020
HBL PSL 2020 postponed, to be rescheduled.#coronavirusinpakistan #PSLV2020 #HBLPSL pic.twitter.com/b2122ENLMR
Saddest News Of 2020#PSLV2020 pic.twitter.com/SQ1Ud1ANE6
— Hazeefa Fatimah (@Hazeefafatimah) March 17, 2020
دوسری طرف کچھ صارفین نے پی ایس ایل سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجانے والی ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کے دل کی حالت کچھ یوں بیان کی، جو کہتے نظر آئے: ’کلیجہ ٹھنڈا ہوگیا۔‘
PSL Called Off
— Farحan Shaفiq ツ (LQ) (@iFar__Han) March 17, 2020
Gladiators and United Fans right now#PSLV2020 pic.twitter.com/AfWRYDSth2
Islamabad and Quetta fans right now. Kaleja thanda ho gaya#PSLV2020 pic.twitter.com/0FeQ1iCdQt
— @Waseemmughal (@Waseemm81410927) March 17, 2020
محمد آصف شہزاد نامی ایک صارف نے لکھا: ’میرے میدانوں کو نظر لگ گئی۔‘
#PSLV2020 has been Called Off
— M Asif Shahzad (@theasifshahzad) March 17, 2020
it will be rescheduled
Mere Maidaano Ko Nazar Lag Gai #PSLV2020 pic.twitter.com/g3lhGPDMuM
ایک صارف نے پی ایس ایل میچز ملتوی ہونے کے بعد تفریح کے لیے پاکستانیوں کو ایک نئے گیم کا مشورہ دے ڈالا۔ آپ بھی دیکھیے:
PSL called off..!!
— R.U.T.A.A.B (@Rutbayislam) March 17, 2020
Want new entertainment..??
No problem enjoy Marble race..#PSLV2020#coronavirusinpakistan pic.twitter.com/G89oXbr8gD