اسلام آباد کو کرونا وبا سے شدید خطرہ: ڈپٹی میئر

ڈپٹی میئر ذیشان نقوی کے مطابق کرونا وبا کے دور میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، عمران خان نے ٹائیگر فورس کا اعلان کر کے اپنے کارکنوں کو نوازنے کا طریقہ ڈھونڈا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران ناداروں اور غربا کو گھر گھرراشن پہنچانے کی خاطر رضاکاروں پر مشتمل 'ٹائیگر فورس' بنانے کا اعلان کرنے کی دیر تھی کہ اپوزیشن نے اس خیال کو یکسر مسترد کر دیا۔

اپوزیشن نے ' ٹائیگر فورس' پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بجائے بلدیاتی نمائندوں سے ریلیف کا کام لیا جائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 اس سلسلے میں جب  انڈپینڈنٹ اردو  نے  پاکستان مسلم لیگ ن کے اسلام آبا د سے منتخب ڈپٹی میئر ذیشان نقوی سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ  کروناوبا کے دور میں اس طرح سیاست نہیں ہونی چاہیےتھی، ٹائیگر فورس کا اعلان کر کے حکمران جماعت نے اپنے لوگوں کو نوازنے کا ایک طریقہ ڈھونڈا ہے ۔

'ہماری قیادت، نواز شریف اور شہباز شریف اپنی عوام کا درد رکھتے ہیں اور ان کا حکم ہے کہ  لاک ڈاؤن کے دوران نا داروں اور غربا کی بلا تفریق مدد کی جائے۔ہم اپنے طور پر ریلیف کا کام کر رہے ہیں ۔'

ذیشان نقوی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندے اور ہیلتھ ورکرز کو ہر گلی، محلے کی زیادہ معلومات ہوتی ہے، لہٰذا اگر لاک ڈاؤن میں ان  نمائندوں  کو استعمال کیا جائے توزیادہ بہتر نتائج سامنے آئیں  گےاور عوام کو بہتر ریلیف مہیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کی جانی چاہیے۔

'میری حکومت سے اپیل ہے کہ لاک ڈاؤن کو سخت کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے کیوں کہ چین نے مکمل لاک ڈاؤن کی مدد سے ہی کرونا وائرس کو شکست دی۔ اس وقت اسلام آبا د میں بہت زیادہ خطرہ ہے اور لوگ قرنطینہ اختیار کرتے  ہوئے اجتماعات سے گریز کریں۔'

خیال رہے کہ ہفتے کی دوپہر تک پاکستان میں کووڈ۔19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4892 ہو چکی ہے جبکہ 77 افراد اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ اس وقت اسلام آباد میں کرونا مریضوں کی تعداد 113 ہے۔

مکمل انٹرویو یہاں دیکھیں

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت