برطانیہ: مساجد کی پارکنگ میں بنے مردہ خانے

برطانیہ میں کرونا وائرس سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی وجہ سے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے جس کے بعد برمنگھم کے ایک مسجد کی انتظامیہ نے مسجد کی پارکنگ میں عارضی مردہ خانہ بنا لیا ہے۔

دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی کرونا (کورونا) وائرس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہلاکتیں بھی زیادہ ہو رہی ہیں جس کے باعث مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔

مختلف مساجد کی انتظامیہ نے مسجد کے کار پارکوں سیمت دیگر احاطے میں عارضی مردہ خانے بنا لیے ہیں، جہاں مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کے  لیے رکھا جا رہا ہے۔

کرونا وائرس  سے  بڑھتی ہوئی اموات کی وجہ سے جہاں میتوں کو غسل اور جنازے میں شرکت کے مسائل ہیں وہیں سب سے بڑا مسئلہ میت کو دفن کرنا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکومت کی جانب سے احیتاطی تدابیر اور ہدایات کی روشنی میں جنازے میں صرف چند افراد کو شرکت کرنے کی اجازت ہے۔

برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں ایک بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جس کی وجہ سے  برمنگھم میں تدفین کا مسئلہ ایک سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔

اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ برمنگھم ائیرپورٹ کے  ایک بڑے حصے کو بھی مردہ خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا