دبیر الاسلام چوہدری نے سو سال عمر کے باوجود انسانی بہبود کے لیے کام کرنا نہیں چھوڑا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لندن میں رہنے والے 'دبیر چاچا' نے مئی کے آغاز میں کرونا وائرس کی وبا کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک ہزار پاؤنڈز فنڈ جمع کرنے کا ہدف رکھا۔
انہوں نے رمضان میں اپنے گارڈن میں روزے کی حالت میں روزانہ سو چکر لگا کر پیسا جمع کرنے کا تہیہ کیا جسے انہوں نے اپریل میں عملی شکل دینا شروع کیا۔
لیکن صرف 17 دنوں میں ہی انہوں نے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز جمع کر لیے، جو برطانیہ اور بیرون ملک بسنے والے بنگلہ دیشی اور دیگر مسلمان اقلیتوں کے لیے استعمال ہوں گے۔
1920 میں پیدا ہونے والے دبیر الاسلام کون ہیں اور وہ برطانیہ میں کیا کرتے ہیں، یہ جاننے سعدیہ گردیزی کے وی لاگ میں۔